پنجاب میں سینیٹ الیکشن ، الیکشن کمیشن پنجاب نے جنرل سیٹوں پر بلا مقابلہ کامیاب ہونے والے امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
مسلم لیگ ن کے 5 اور سنی اتحاد کونسل کے 2 سینیٹر بلا مقابلہ منتخب ہو گئے،مسلم لیگ ن کے پرویز رشید، احد چیمہ اور ناصر بٹ بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہو گئے،مسلم لیگ کے رہنما طلال چوہدری بھی جنرل نشست پر بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہو گئے،سنی اتحاد کونسل کے ایڈوکیٹ حامد خان سینیٹر منتخب ہو گئے ،سنی اتحاد کونسل کی حمایت یافتہ مجلس وحدت المسلمین کے علامہ راجہ ناصر عباس بھی سینیٹر منتخب ہو گئے،
حتمی فہرست کے مطابق پنجاب سے سینٹ کے 16 امیدوار میدان میں ہیں،الیکشن کمیشن نے 7 جنرل نشستوں پر 7 امیدواروں کو حتمی قرار دے دیا،دو ٹیکنوکریٹ نشستوں پر تین امیدوار میدان میں ہیں،خواتین کی دو نشستوں پر چار امیدوار میدان میں ہیں،پنجاب سے اقلیت کی ایک نشست کے لیے دو امیدوار میدان میں ہیں،خواتین کی دو نشستوں کے لیے مسلم لیگ ن کی انوشہ رحمان اور بشر یٰ انجم بٹ امیدوار ہیں،پیپلز پارٹی کی فائزہ ملک اور سنی اتحاد کونسل کی صنم جاوید میدان میں ہیں،اقلیتوں کی ایک نشست کے لیے مسلم لیگ ن کے خلیل طاہر سندھو اور سنی اتحاد کونسل کے آصف عاشق حتمی فہرست میں شامل ہیں،دو اپریل کو پنجاب اسمبلی میں ووٹنگ ہو گی
سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری
سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا
چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم
صنم جاوید کی سینیٹ کیلیے نامزدگی،طیبہ راجہ پھٹ پڑیں
سیاسی جماعتوں کے سینئیر رہنما سینیٹ ٹکٹ سے محروم
پنجاب میں بڑا معرکہ،سات سینیٹر بلا مقابلہ منتخب