وارنٹ گرفتاری، بنی گالہ کے باہر ڈنڈا بردار پی ٹی آئی کارکنان پہنچ گئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد تحریک انصاف نے کارکنان کو بنی گالہ پہنچنے کی کال دے دی۔ تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید بنی گالہ پہنچ گئے اور کہا کہ پہلے کی طرح گرفتاری کو روکیں گے۔ تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو گرفتار کرنے کی غلطی مت کرنا پچھتاو گے

دوسری جانب تحریک انصاف کی ڈنڈا بردار فورس بنی گالہ پہنچ گئی ہے۔ تحریک انصاف کے کارکنان نے ڈنڈے اٹھائے ہیں اور انکا کہنا یے کہ عمران خان کو گرفتار نہیں ہونے دیں گے ۔ بنی گالہ میں کارکنان عمران خان کے حق میں نعرے لگا رہے ہیں ۔ بنی گالہ میں خیبر پختونخوا اور گلگت کی پولیس بھی عمران خان کی سیکورٹی کے لیے موجود یے۔

عمران خان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری ہونے کے بعد ریاست مدینہ کے دعویدار عمران خان کو سرنڈر کرنا چاہئے بجائے اسکے کہ ڈنڈا بردار فورس بلا کر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی راہ میں رکاوٹ کھڑی کی جائے۔ یوں لگ رہا ہے کہ عمران خان کے حکم پر ہی مراد سعید نے کارکنان کو بنی گالہ بلایا ہے ۔عمران خان سمجھتے ہیں کہ کارکنان کی موجودگی میں گرفتاری نہیں ہو سکے گی

دوسری جانب ‏چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا معاملہ پر اسلام آباد پولیس کا موقف سامنے آیا ہے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق وارنٹ گرفتاری ایک قانونی عمل ہے۔عمران خان پچھلی پیشی پر عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے۔ان کی عدالت میں پیشی کو یقینی بنانے کے لیے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں۔معزز عدالت عالیہ نے مقدمہ نمبر 407/22 سے دہشت گردی کی دفعہ خارج کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔اس حکم کے بعد یہ مقدمہ سیشن کورٹ میں منتقل کیا گیاتھا۔ عمران خان نے سیشن کورٹ سے ابھی تک اپنی ضمانت نہیں کروائی۔پیش نہ ہونے کی صورت میں انہیں گرفتار کیا جاسکتا ہے۔عوام سے گذارش ہے کہ افواہوں پر کان مت دھریں۔

عمران خان کے وارنٹ جاری ہونے پر تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کی خبر سن کر نہ صرف حیرانی بلکہ تعجب ہوا ہے,پی ٹی آئی وکلاء سے مشاورت کے بعد اپنے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریگی,عمران خان کی عدالتی کارروائی کے دوران میں ان کے ساتھ رہا ہوں,عمران خان نے عدالت میں بیان حلفی جمع کروایا,عمران خان نے عدالت کے روسٹم پر آکر وضاحت کی,عمران خان نے متعلقہ جج کی عدالت میں جاکر فراخ دلی کا مظاہرہ کیا,عمران خاان نے کہا میری ہرگز یہ خواہش نہیں تھی میں فاضل جج کی دل آزاری کروں,عمران خان نے فاضل جج سے بھی معذرت کی,جو ماہر وکلاء عدالت میں پیش ہوتے رہے ان کی رائے کے مطابق مزید کسی کارروائی کی گنجائش نہیں تھی,

واضح رہے کہ عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔تھانہ مارگلہ کے علاقہ مجسٹریٹ نے خاتون مجسٹریٹ زیباچوہدری کو دھمکی دینے کے کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔وارنٹ گرفتاری تھانہ مارگلہ میں 20 اگست کو درج مقدمے میں جاری کیےگئے، مقدمے میں عمران خان کے خلاف دفعہ 504/506 اور 188/189 لگی ہوئی ہے،عمران خان کے خلاف تھانہ مارگلہ میں درج مقدمےکا نمبر 407 ہے۔ مقدمے میں دفعہ 506 دھمکی آمیز بیان دینے پر درج کی گئی۔

Comments are closed.