بریکنگ ‘وزیراعظم ہاؤس سے سامان کی بنی گالہ منتقلی شروع

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس سے سامان کی بنی گالہ منتقلی شروع کر دی ہے ۔ اس بات کا انکشاف اسلام آباد سے سینیر صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کیا ۔

https://twitter.com/SaleemKhanSafi/status/1509608196654043145?t=M43DQ_knA2utY6L_b7h-Jg&s=19

سلیم صافی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس اور وزیراعظم سیکرٹریٹ سے سامان کی بنی گالہ منتقلی شروع کر دی گئی ہے ۔ عمران خان نے آج قوم سے خطاب کیا اور کہا کہ آخر تک لڑوں گا اتوار کا دن اہم ہے تا ہم اس خطاب کے بعد اب عمران خان کی جانب سے وزیراعظم ہاؤس کو خالی کرنے کی خبریں آنا شروع ہو گئی ہیں گویا عمران خان کو یقین ہو چکا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گی اور انہیں وزیراعظم ہاؤس سے نکلنا ہو گا

قبل ازیں سینیر صحافی و اینکر مبشر لقمان بھی انکشاف کر چکے ہیں کہ وفاقی وزرا نے پارلیمنٹ لاجز خالی کرنا شروع کر دیا ہے اور اپنے خاندان و سامان سمیت منتقل ہو چکے ہیں وزیر اعظم ہاؤس میں اہم فائلوں کو جلایا جا رہا ہے جبکہ کمپیوٹرز سے بھی ڈیٹا ضائع کیا جا رہا ہے۔ اس ڈیٹا میں کالز کی ریکارڈنگ بھی شامل ہے جو عمران خان کے کہنے پر ریکارڈنگ کی گئی تھی

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ اتوار کو ہو گی قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن نے 172 اراکین کا نمبر پورا کر لیا ایم کیو ایم بھی حکومت کا ساتھ چھوڑ چکی ہے پی ٹی آئی کے اپنے اراکین بھی اپوزیشن کے کیمپ میں جا بیٹھے ہیں تحریک انصاف کی حکومت بنانے میں اہم کردار ادا کرنے والے جہانگیر ترین کے بھی ن لیگ سے رابطے ہو چکے ہیں

Shares: