190 ملین پاؤنڈ ریفرنس،بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت منظور

bushra imran

اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عدالت نے ضمانت منظور کر لی

احتساب عدالت اسلام آباد نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بشری بی بی کی درخواست منظور کر لی ،احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد علی وڑائچ نے اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کی،ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری مطلوب نہیں چیئرمین نیب نے ان کے وارنٹ آف اریسٹ جاری نہیں کیے،جب وارنٹ آف اریسٹ جاری نہیں ہوئے تو درخواست ضمانت غیر موثر ہے،10 ماہ قبل بھی ہمارا یہی موقف تھا کہ بشری بی بی کے وارنٹ آف اریسٹ جاری نہیں کیے۔

سماعت کے دوران استغاثہ کے تین گواہان پر وکلا صفائی نے جرح مکمل کر لی۔ ریفرنس میں مجموعی طور پر 27 گواہان پر جرح مکمل کی جا چکی ہے،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 5 جولائی تک ملتوی کر دی۔

جیل حکام کے مطابق ضمانت منظور ہونے کے باوجود بشری بی بی رہا نہیں ہو سکتیں کیونکہ وہ عدت میں نکاح کیس میں سزا کاٹ رہی ہیں اور ابھی تک اس کیس کی اپیل زیر سماعت ہے.

عزم استحکام معیشت کی مضبوطی کا ضامن۔تجزیہ، شہزاد قریشی

سکیورٹی ذرائع کے مطابق عزم استحکام آپریشن کا غلط تاثر لیا گیا

معاشی مشکلات کی وجہ سے آپریشن عزم استحکام کا فیصلہ کیا گیا ہے، خواجہ آصف

وفاقی کابینہ اجلاس میں آپریشن عزم استحکام کی منظوری

آپریشن عزم استحکام کا مقصد کیا؟ وزیراعظم آفس سے اعلامیہ جاری

آپریشن عزم استحکام کی مخالفت کر کے کیا پی ٹی آئی ملک دشمن قوتوں کی حمایت کر رہی ہے؟ شیری رحمان

ماضی کے جتنے آپریشن ہوئےانکے نتائج تو سامنے رکھیں،مولانا فضل الرحمان

ایپکس کمیٹی میں ایک نام عزم استحکام آیا لیکن آپریشن کا ذکر نہیں تھا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ

آپریشن عزم استحکام،کامیابی کیلئے اتحاد ضروری،تجزیہ: شہزاد قریشی

Comments are closed.