لاہور ہائیکورٹ ،پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ اظہر مشوانی کے بھائیوں کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی
عدالت نے پولیس کو جیو فینسنگ کا ڈیٹا حاصل کرنے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت پیر تک ملتوی کر دی، ایڈوکیٹ اشتیاق اے خان نے کیا کہ 24 جون کے آڈر میں جیو فینسنگ کا کہا گیا، پھر ابھی تک اس کا انتظار ہے، ایس پی پولیس نے کہا کہ ہم نے ٹیلیفون کمپنیوں کو درخواست کی ہے ، جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ ابھی تک رپورٹ کیوں نہیں آئی، ایک ماہ گزر گیا ہے، ایس پی پولیس نے کہا کہ ابھی صرف ایک کمپنی کا ڈیٹا آیا ہے، باقی کمپنیوں کا ڈیٹا آنا ہے،عدالت نے کہاکہ اگر پیر کے دن پولیس ریکارڈ نہ لائی تو آئی جی پنجاب کو طلب کر لیں گے, اظہر مشوانی کی والد قاضی حبیب الرحمن عدالت میں پیش ہوئے ،جسٹس طارق سلیم شیخ نے قاضی حبیب الرحمن کی درخواست پر سماعت کی
اظہر مشوانی کے 2 بھائیوں کی بازیابی کےلیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
تحریک انصاف سوشل میڈیا انچارج اظہر مشوانی کے 2 بھائیوں کی بازیابی کےلیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکر دی گئی،درخواست والد قاضی حبیب الرحمن کیجانب سے دائر کی گئی ہے،دائر درخواست میں آئی جی پنجاب، سی ٹی ڈی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست سلمان اکرم راجہ،ایڈوکیٹ ابوزر سلمان خان نیازی کی وساطت سے دائر کی گئی ہے،درخواست میں کہا گیا کہ پروفیسر ظہور اور پروفیسر مظہر کو رات گئے گھر سے اغواء کیا گیا، سادہ لباس اور پولیس یونفارم میں ملبوس اہلکاروں نے حراست میں لیا، اغواء کرنے والوں نے نہیں بتایا کہ انہیں کیوں لے کر جا رہے ہیں، اس سے قبل پروفیسر ظہور کو 100 سے زائد غیر قانونی حراست میں رکھا گیا، عدالت پروفیسر ظہور اور پروفیسر مظہر کو بازیاب کروانے کا حکم دے،
چاہت فتح علی خان سے بڑے بڑے سپر اسٹارز خوفزدہ کیوں ؟
مخصوص نشستیں، فیصلہ پی ٹی آئی کے حق میں نظر نہیں آ رہا، مبشر لقمان
مبشر لقمان: ہزاروں چہروں والا اینکر ، دنیا کا پہلا مصنوعی ذہانت سے چلنے والے نیوز اوتار پر ایک نظر
لندن پلان بارے مبشر لقمان کا انکشاف،نواز شریف نے تصدیق کر دی