چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال اور چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان کی ملاقات ہوئی ہے
چیف جسٹس پاکستان جسٹس مر عطا بندیال سے چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ کی ملاقات ہوئی ہے.ملاقات دو گھنٹے تک جاری رہی، ملاقات سپریم کورٹ میں گزشتہ روز ہوئی، میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں پاکستان میں عام انتخابات کے معاملے پر بات چیت کی گئی،
واضح رہے کہ نگران حکومت آ چکی ہے، نگران کابینہ آج حلف اٹھا لے گی، نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ بن چکے ہیں اور نگران حکومت نے 90 دن میں الیکشن کروانے ہیں، 90 دن میں الیکشن کروانے کے لئے سپریم کورٹ میں بھی درخواست دائر کی جا چکی ہے،نوے روز میں الیکشن ہوں گے یا نہیں ؟ اس پر ابھی تک کچھ نہیں کہا جا سکتا، تا ہم چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور چیف الیکشن کمشنر کی ملاقات کو اہم ملاقات کے طور پر دیکھا جا رہا ہے،
پولیس افسر و اہلکاروں کو حبس بے جا میں رکھنے کے واقعے کا مقدمہ درج
نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے جڑانوالہ واقعہ کا نوٹس لیا ہے
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی
چودھری شجاعت حسین نے انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیر اعظم بننے پر مبارکباد دی