لاہور ہائیکورٹ، ڈی جی ایل ڈی اے کو کینال روڑ کے انڈر پاسز کی تزئین و آرائش پر انکوائری کا حکم دے دیا گیا

عدالت نے ڈی جی ایل ڈی اے کو انکوائری مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ، جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ ایل ڈی اے کا عظیم انڈر پاسز کا حال ہم نے دیکھ لیا ہے ،وہ جو بیہودہ سی لائٹس ہیں انکا حال دیکھیں جا کر ،انڈر پاسز کے خستہ حالت افسوسناک ہے ،کیا اس پر کوئی انکوائری نہیں ہونی چاہیے،اگر ایک کام ہو اور خراب ہو جائے تو کیا انکوائری نہیں ہونی چاہیے،کیا ایل ڈی اے کو خود سے پتہ نہیں چلا کہ انڈر پاسز کا کیا حال ہے ،اس ملک میں بس پیسہ ہی سب کچھ ہے،یہ عوام کا پیسہ ہے ایسے کیسے ضائع کرسکتے ہیں ،یہ نہیں ہوسکتا آپ کروڑوں روپے لگا دیں پھر نیا ٹھیکہ دے دیں ،

عدالت نے حکم دیا کہ نئے تعمیر ہونے والے دس مرلے سے زائد گھروں کے نقشے پانی کی ری سائیکلنگ کے بغیر منظور نا کیے جائیں ،جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ مال روڈ کا بھی برا حال ہے،جوڈیشل کمیشن کی ممبر حنا جیلانی نے رپورٹ پیش کی اور کہا کہ ہم نے پوری کینال کا وزٹ کیا ہے،بارش کا پانی ڈائریکٹ نہر میں جانے کی بجائے پہلے آبادی میں جاتا ہے ،پھر وہ پانی پمپ کے ذریعے نہر میں پھینکا جاتا ہے ،جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ یہ چیز میں نے بھی نوٹ کی ہے پتہ نہیں کیا سائنس ہے اس میں،گزشتہ دنوں یو این او کی ایک رپورٹ آئی ہے کہ سال کے آخر تک پاکستان سے پانی ختم ہوجائے گا،ہم نے پانی کے میٹرز لگانے کا حکم دیا تھا اسکا کیا بنا،وکیل واسا نے عدالت میں کہا کہ واسا نے پانی کے میٹر لگانا شروع کر دیئے ہیں، جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ سب سے پہلے بڑی بڑی سوسائٹیز میں پانی کے میٹر لگائے جائیں ،اس حوالے سے سے تفصیلی رپورٹ جمع کرائیں،

دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتی،آرمی چیف

یوم دفاع پاکستان،ملکی سلامتی کیلئے دعائیں،شہدا کی قبروں پر سلامی

کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں،فیض حمید کیخلاف ثبوتوں پر کاروائی ہو رہی، ترجمان پاک فوج

فوج میں کڑے احتسابی نظام پر عملدرآمد استحکام کیلئے لازم ہے،آرمی چیف

پاکستان کا سب سے بڑا سرمایہ نوجوان ہیں، انہیں ضائع نہیں ہونے دیں گے: آرمی چیف جنرل عاصم منیر

شرپسند عناصر عوام اور مسلح افواج میں خلیج پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔آرمی چیف

قوم کا پاک فوج پر غیر متزلزل اعتماد ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہے،آرمی چیف

نا اتفاقی اور انتشار ملک کو اندر سے کھوکھلا کرکے بیرونی جارحیت کے لئے راہ ہموار کر دیتے ہیں۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر

مضبوط جمہوریت کے لیے درست معلومات کا فروغ لازمی ہے۔آرمی چیف

Shares: