دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 71 آپریشن کئے
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 9 دہشت گرد گرفتار کئے گئے، کارروائی لاہور ،میانوالی، بہاولپور ،رحیم یار خان، ساہیوال،راولپنڈی ،فیصل آباد میں کی گئی ، میانوالی سے فتنہ الخوارج کا اور فیصل آباد سے داعش کا ایک خطرناک دہشت گرد گرفتار کیا گیا،دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد۔ہینڈ گرنیڈ 2 .ڈیٹونیٹر 26،حفاظتی فیوز وائر 73 فٹ،گولیاں اور اسلحہ ،موبائل فون اور نقدی برآمد کی گئی ہے.دہشت گردوں کی شناخت عبدالکریم ،عثمان ،عمران صدیقی ،شانی ،شوکت ،احمد خان ،شیراز محمود ،سعید الرحمن،مستجاب کے نام سے ہوئی،دہشت گرد مختلف مقامات پر کاروائی کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے ۔رواں ہفتے میں 978 کومبنگ آپریشنز کے دوران 78 مشتبہ افراد گرفتار کیے ، کومبنگ آپریشنز میں 34694 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ، سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے ، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں ،
ڈیٹنگ ایپس،ہم جنس پرستوں کے لئے بڑا خطرہ بن گئیں
دوہرا معیار،موبائل میں فحش ویڈیو ،اور زیادتی کے مجرموں کو سزا کا مطالبہ
بھارت میں خاتون ڈاکٹر زیادتی و قتل کیس،سپریم کورٹ نے سوال اٹھا دیئے
بھارت،موٹرسائیکل پر لفٹ مانگنے والی کالج طالبہ کی عزت لوٹ لی گئی
بیٹی کی لاش کی کس حال میں تھی،خاتون ڈاکٹر کے والد نے آنکھوں دیکھا منظر بتایا
ٹرینی خاتون ڈاکٹر کی دل دہلا دینے والی پوسٹ مارٹم رپورٹ،شرمگاہ پر بھی آئی چوٹیں