پنجاب، خیبر پختونخوا الیکشن، سپریم کورٹ میں فیصلہ محفوظ، کل سنایا جائیگا

0
43
نیب ترامیم کیخلاف درخواست،فیصلہ کرنے میں کوئی عجلت نہیں کرینگے،چیف جسٹس

سپریم کورٹ کی جانب سے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کے حوالے سے از خود نوٹس کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا

سیکریٹری ٹو چیف جسٹس آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب ، خیبر پختونخوا میں انتخابات کے از خود نوٹس کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فیصلہ کل دن 11 بجے سنایا جائے گا۔ اس سے قبل جب عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا تو اس وقت چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا تھا کہ فیصلہ آج ہی سنایا جائے گا لیکن یہ نہیں بتاسکتے کہ کس وقت سنایا جائے گا۔

قبل ازیں چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تین ہفتے سے ہائیکورٹ میں صرف نوٹس ہی چل رہے ہیں ، اعلیٰ عدلیہ کو سیاسی تنازعے میں نہیں پڑنا چاہیے مخصوص حالات میں عدالت از خود نوٹس لیتی ہے سب متفق ہیں کہ آرٹیکل 224 کے تحت یہ واضح ہے کہ انتخابات 90 روز میں ہی ہونے ہیں عدالت تلاش میں ہے کہ انتخابات کی تاریخ کہاں سے آنی ہے اور مستقبل میں تاریخ کا فیصلہ کون کرے گا

Leave a reply