مزید دیکھیں

مقبول

تجارتی جنگ یا ٹیرف وار میں کوئی فاتح نہیں ہوتا،چین

چین نے کہا ہے کہ امریکہ اگر اسی طرح...

جو مرضی کر لیں،خان کا ساتھ نہیں چھوڑنا،زرتاج گل

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج...

سندھ حکومت کا نوجوانوں کےلیے انٹرپرینیورشپ سیشنز کا فیصلہ

سندھ حکومت نے کراچی اور حیدرآباد کی 10 جامعات...

دہشتگردوں کا حملہ،فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 10 جوان وطن پر قربان

فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں زام ایف سی چیک پوسٹ پر رات کی تاریکی میں بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا،

خوارجی دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے ایف سی کے 10 جوان شہید۔ 3 زخمی ہوئے، ترجمان کے مطابق شہید جوانوں نے جانیں نچھاور کرکے خوارجی دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنایا۔شہید ہونے والے ایف سی کے 6 جوانوں کا تعلق جنوبی وزیرستان جبکہ 4 جوانوں کا تعلق ضلع کرک سے تھا۔شہداء میں نائب صوبیدار محمد جان، نائیک عارف، لانس نائیک سعید الرحمان،سپاہی اخونزادہ،سپاہی حضرت اللہ شامل ہیں،سپاہی مشتاق، سپاہی عبدالصمد، سپاہی عمران، سپاہی بصیر اور سپاہی مہتاب نے جام شہادت نوش کیا،زخمی ایف سی اہلکاروں نائیک حمزہ، سپاہی حسن اور سپاہی صابر ایوب کو علاج کے لیے سی ایم ایچ ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کر دیا گیا ہے

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق ایف سی کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ایف سی دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے اور قیام امن کیلئے پر عزم ہے۔ شہداء کی عظیم قربانیاں ہمارے غیر متزلزل عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

ایف سی کے دس جوانوں کی شہادت، صدر مملکت،وزیراعظم، وزیر داخلہ ودیگر کا اظہار افسوس
صدر مملکت آصف علی زرداری نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کے حملے میں ۱۰ ایف سی کے جوانوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس کیا ہے،صدر مملکت نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے،صدر مملکت نےواقعے میں شہادت پانے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے،صدر مملکت نے شہید جوانوں کے جذبہ حب الوطنی اور بہادری کو سراہا ،صدر مملکت نے واقعے میں شہید ہونے والے جوانوں کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کی،صدر مملکت نے شہداء کیلئے بلندی درجات ، ورثاء کیلئے صبر جمیل کی دعا کی.

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ضلع بنوں میں دہشتگرد حملوں کی شدید مذمت کی ہے، وزیر اعظم نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں خوارجی دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے فرنٹیئر کانسٹیبلری کے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے، وزیراعظم نے ضلع بنوں میں دہشت گرد حملے میں دو پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے، وزیراعظم نے شہداء کی بلندی ء درجات کی دعاء اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی اور کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پر عزم ہیں ،پوری قوم شہداء کو سلام پیش کرتی ہے

وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں ایف سی چیک پوسٹ پر اور بنوں کے علاقے تھانہ جانی خیل میں پولیس موبائل پر بزدلانہ حملہ قابلِ مذمت اور افسوسناک ہے۔ فتنہ الخواج کا مقابلہ کرتے ہوئے فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 10 اور پولیس کے 2 جوان شہید ہو گئے۔ سکیورٹی فورسز کی ملک کے امن کے لیے قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گیں۔ اللہ تعالٰی شہداء کے درجات بلند اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ دُکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ڈی آئی خان میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر خوارجیوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے،اسپیکر نےحملے میں ایف سی کے دس بہادد جوانوں کے جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا،اسپیکر نے تمام شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ شہدا قوم کا فخر ہیں،شہدا کی دفاع وطن کے لیے دی گئی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائےگا ، دکھ اور غم کی گھڑی میں شہداء کے اہلخانہ کے غم اور صدمے میں برابر کا شریک ہوں،دہشتگرد عناصر کو کبھی انکے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے،پوری قوم دہشتگردی کے خاتمے کے لیے اپنے سیکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے،

قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب شیر پاؤ کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواہ کے جنوبی اضلاع میں ایک بار پھر دہشتگردی کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ تازہ ترین واقعہ میں درازندہ، ڈیرہ اسماعیل خان میں خوارج کے ایف سی کی پکٹ پر حملہ اور 10 جوانوں کی شہادت نہادت تکلیف دہ سانحہ ہے۔وفاقی اور صوبائی حکومتیں سیاست کررہی ہیں اور اس سنگین مسئلہ پر کوئی توجہ نہیں جہاں ہم روزانہ کی بنیاد پر قیمتی جانوں کا ضیاع دیکھ رہے ہیں

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ایف سی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی، وزیر داخلہ نے بنوں میں ایس ایچ او تھانہ جانی خیل کی گاڑی اور کوہاٹ میں سب انسپکٹر پر فائرنگ کے واقعات کی بھی مذمت کی۔محسن نقوی نے زام چیک پوسٹ پر حملے میں شہید ایف سی کے 10 اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan