فرسٹ ائیر کی طالبہ 25 روز بعد پولیس نے کروائی بازیاب

arrest

بھکر سے اغواء ہونے والی فرسٹ ائیر کی طالبہ وہاڑی سے بازیاب کروا لی گئی

بھکر پولیس نے خفیہ مقام پر چھاپہ مارتے ہوئے گروہ کا سرغنہ مبین بھی گرفتار کر لیا گیا، کالج جاتے ہوئے 15 سالہ حسنہ کو جہان خان سے ملزمان نے گن پوائنٹ پر اغواء کیا گیا تھا، پولیس حکام کے مطابق اغوا کار پولیس کے خوف سے بچی کے ہمراہ ٹھکانے تبدیل کرتے رہے،ملزمان لاہور ، راولپنڈی ، خانیوال کے بعد وہاڑی پہنچے تو پولیس کے ہتھے چڑھ گئے 25 روز بعد جدید ٹیکنالوجی سے گروہ کے خفیہ مقام پر پہنچے ،

ڈی پی او بھکر کا کہنا تھا کہ گروہ کے دیگر کارندے فرار ہونے میں کامیاب جلد گرفتار کرلیں گئے ، ڈی پی او نے انکشاف کیا کہ گروہ کے لوگ ٹیلی فون کے زریعے عورتوں کو بہلا ، پھسلا کر اغوا کرتے ہیں عورتوں کو فروخت کرنے کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں ، طالبہ کے زیادتی کرنے کے الزام پر میڈیکل کرایا جارہا ہے ، پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے، علاقے میں امن و امان قائم کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے، شہریوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ جرائم پیشہ عناصر کے حوالہ سے پولیس کو آگاہ کریں اور اس ضمن میں تعاون کریں

بینظیر کے افتتاح کردہ سنٹر کو تبدیلی سرکار نے بیچنے کا اشتہار دے دیا

آصفہ زرداری کس صورت میں الیکشن لڑیں گی؟ بڑا اعلان ہو گئا

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے سانحہ کارساز کے شہدا کوخراجِ عقیدت پیش کیا ہے

عمران خان کی حرکتیں بچگانہ، اپنی پارٹی کو ڈبوتے جا رہے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

Comments are closed.