گاڑی پر حملہ،سابق سینیٹر ہدایت اللہ سمیت 3 افراد شہید

0
77
hidayat

باجوڑ: تحصیل ماموند میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، سابق سینیٹر ہدایت اللہ سمیت 3 افراد شہید ہوگئے

سابق سینیٹر ہدایت اللہ اپنے بھتیجےامیدوار پی کے 22 نجیب اللہ کے الیکشن مہم کے لئے ڈمہ ڈولہ گئے تھے ،وہ سابق گورنر خیبرپختونخوا شوکت اللہ کے بھائی اور سابق ایم این اے بسم اللہ کے بیٹے تھے،

ڈی ایس پی بخت منیر کے مطابق دھماکے میں سابق سینیٹر ہدایت اللّٰہ سمیت 3 افرادکی موت ہوئی ہے،واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں میں‌ ماموند قبائل کے ملک عرفان، ملک نذرالدین شامل ہیں، پولیس حکام کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا، جس میں سابق سینیٹر کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا

سابق سینیٹر ہدایت اللہ اور دیگر 2 افراد کے جاں بحق ہونے پر دلی دکھ ہوا۔محسن نقوی
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے تحصیل ماموند کے علاقے ڈمہ ڈولہ میں دھماکے کی شدید مذمت کی ہے،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےسابق سینٹر ہدایت اللہ سمیت 3 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےجاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ سابق سینیٹر ہدایت اللہ اور دیگر 2 افراد کے جاں بحق ہونے پر دلی دکھ ہوا۔دہشت گردی کے خلاف ہر طبقے نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔شہداء کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Leave a reply