پی ٹی آئی ترجمان رؤف حسن اسلام آباد سے گرفتار

بیرسٹر گوہر علی کو گرفتار نہیں کیا،اسلام آباد پولیس
0
180
gohar

اسلام آباد، تحریک انصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سیکرٹری اطلاعات سینٹرل سیکرٹریٹ سے گرفتار کر لئے گئے

پولیس کی بھاری نفری نے اسلام آباد پی ٹی آئی سیکرٹریٹ پر چھاپہ مارا، پولیس نے اس دوران بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کو گرفتار کر لیا،ایس ایس پی حسن جہانگیر ووٹو کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری نے اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹریٹ پر چھاپہ مار کر سیکرٹریٹ کو گھیرے میں لیا تھا ،اس موقع پر خواتین پولیس اہلکار بھی ہمراہ تھیں۔گرفتاری کی فوٹیجز بنانے پر صحافی کا موبائل فون بھی چھین لیا گیا،گرفتاری کس کیس میں کی گئی، پولیس کا موقف سامنے نہ آسکا،پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹریٹ کی طرف جانے والے تمام راستے سیل کئے گئے تھے،

ہمیں نہیں بتایا گیا بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کو کیوں گرفتار کیا گیا ہے،شبلی فراز
پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کا کہنا ہے کہ پولیس نے کمپیوٹر اور ریکارڈ قبضے میں لے لیا ،ہمیں نہیں بتایا گیا بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کو کیوں گرفتار کیا گیا ہے، یہ جو سلسلہ چل رہا ہے اس سے تو لگتا ہے نہ پاکستان میں آئین ہے نہ قانون ہے، نہ ہی جمہوریت نام کی کوئی چیز ہے، ہم نے بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کرانے تھے وہ بھی اٹھا کر لے گئے ہیں ، ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کا راستہ روکنے کی کوشش کی جارہی ہے ، ہم سپریم کورٹ جائیں گے،توہین عدالت کی جارہی ہے،

تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل وزیر کا کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہر صاحب صرف پارٹی کے چیئرمین ہی نہیں بلکہ ایک عوامی نمائندے ہیں جو منتخب ہو کر ایوان میں آے ہیں . بغیر سپیکر کے اجازت کے اپ ان کو گرفتار ہی نہیں کر سکتے . ہر ظلم پی ٹی آئی کے خلاف ہو رہا ہے . ہر جبر ہمارے خلاف ہو رہا ہے . تاکہ ہم عمران خان کا ساتھ چھوڑ دیں . عمران خان تو ہوگا

حکومت اپنے آخری دنوں میں بدمست ہاتھی کی طرح پاگل ہو چکی ہے،اسد قیصر
تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ حکومت اپنے آخری دنوں میں بدمست ہاتھی کی طرح پاگل ہو چکی ہے،انہیں سمجھ نہیں آرہی 8 فروری کو عوامی عدالت نے انکو مسترد کیا،انکو قانون و آئینی محاذ پر عبرتناک شکست ان سے ہضم نہیں ہو پارہی ہے،چیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان ، سیکرٹری اطلاعات روف حسن ،پی ٹی آئی لاہور کے رہنما چودھری شبیر گوجر اور خالد محمود کی غیر قانونی گرفتاری کی مذمت کرتا ہوں، اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہم دب جائیں گے تو خاطر جمع رکھیں ایسا کبھی نہیں ہو گا،

بیرسٹر گوہر اپنے گھر پہنچ گئے
دوسری جانب اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہر علی کو گرفتار نہیں کیا تاہم رؤف حسن کو گرفتار کرلیا گیا ہے،اطلاع ہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں، پولیس پی ٹی آئی سیکرٹریٹ سے بیرسٹر گوہر کو ساتھ لے کر گئی تھی جس کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے تاہم پولیس نے بیرسٹر گوہر کو چھوڑ دیا جس کے بعد بیرسٹر گوہر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں.بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ میں اپنے گھر آ گیا ہوں، پارلیمنٹ سیشن میں جاؤں گا وہاں جا کر آج ہونے والی کاروائی پر بات کروں گا،بیرسٹر گوہر پولیس کی جانب سے رہائی کے بعد پارلیمنٹ ہاوس پہنچ گئے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر رؤف حسن کی طبیعت خرابی کے باعث ان کے ہمراہ پولیس لائینز روانہ ہوئے، چیئرمین پی ٹی آئی کو پولیس نے کہا کہ آپ کی کسی مقدمے میں گرفتاری مطلوب نہیں آپ روانہ ہوسکتے ہیں،

پی ٹی آئی کا ڈیجیٹل میڈیا مرکز انٹرنیشنل ڈس انفارمیشن کا ہب ،شواہد کی بنیاد پر چھاپہ مارا گیا
آج پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر اسلام آباد میں قائم ڈیجیٹل میڈیا سیل کے مرکزی دفتر پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شواہد کی بنیاد پر چھاپہ مارا، وہاں قائم پی ٹی آئی کا ڈیجیٹل میڈیا مرکز انٹرنیشنل ڈس انفارمیشن کا ہب بنا ہوا تھا، پوری دنیا میں پاکستان مخالف پروپیگنڈا ملک دشمن ایجنسیوں کے ساتھ مل کر یہاں سے کروایا جاتا تھا، اِس جگہ سے پاکستان مخالف اور ملکی سالمیت کے خلاف پروپیگنڈا بھی چلایا جاتا تھااُس میں براہِ راست ملوث لوگوں کو رنگے ہاتھوں اُنکے تمام ایکویٰپمنٹ سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کر لیا،تمام ثبوت تحویل میں لے لیے گئے، مرکزی دفتر ڈیجیٹل دہشت گردی کا گڑھ بنا ہوا تھا، ڈیجیٹل میڈیا مرکز سے مقامی لوگوں کو بھڑکایا اور پروپیگنڈا کیمپینز چلائی جاتی تھی، ذرائع کے مطابق آج کی ریڈ پی ٹی آئی کے انٹرنیشنل سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کی طرف سے دی جانے والی معلومات پر کی گئی،

رؤف حسن گرفتار،پی ٹی آئی ریاست مخالف پروپیگنڈے میں ملوث،جے آئی ٹی تشکیل دی جا رہی
رؤف حسن کی گرفتاری پر ترجمان وزارت داخلہ کا بیان سامنے آیا ہے، ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کوآرڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ کو گرفتار کرلیا، ابتدائی تفتیش اور ڈیجیٹل مواد کی روشنی میں پی ٹی آئی کے ڈیجیٹل میڈیا وِنگ پر اسلام آباد پولیس اور ایف آئی اے کی ٹیم نے چھاپہ مارا،چھاپے کے دوران روف حسن گرفتار ہوئے،پی ٹی آئی ریاست مخالف پروپیگنڈے میں ملوث ہے،جے آئی ٹی تشکیل  دی  جا  رہی ہے،

Leave a reply