امریکہ میں‌فائرنگ،گولیاں چل گئیں، 22 افراد کی موت، 50 سے زائد زخمی
امریکی شہر لیوسٹن میں تین مختلف مقامات پر گولیاں چل گئیں جس کے نتیجے میں 22 افراد کی موت ہو گئی جبکہ 50 سے زائد گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے ہیں

غیر ملکی میڈیا کے مطابق لیوسٹن میں عوامی مقامات پر فائرنگ کی گئی، حملہ آور ایک ہی تھا جس نے مختلف مقامات پر شہریوں کو نشانہ بنایا، حملہ آور نے ایک مقامی بار ، ریسٹورینٹ اور ڈسٹری بیوشن سنٹر پر فائرنگ کی، حملہ آور نے سیمی آٹو میٹک گن کا استعمال کیا جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوئیں، پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو گرفتار کر لیا ہے جس کی شناخت 40 سالہ رابرٹ کے طور پر ہوئی

لیوسٹن میں گولیاں چلنے کے واقعات کے بعد ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی .لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا ، پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے وہ گھروں میں رہیں، حملہ آور کے متعلق ابھی تک پولیس نے مزید آگاہ نہیں کیا.

Shares: