سنی اتحاد کونسل کے سربراہ اور رکنِ قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا کو پولیس نے فیصل آباد سے گرفتار کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق صاحبزادہ حامد رضا متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے اور عدالت سے سزا یافتہ قرار دیے جا چکے ہیں۔پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ گرفتاری کے بعد صاحبزادہ حامد رضا کو فیصل آباد سینٹرل جیل منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کے خلاف قانونی کارروائی جاری رکھی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے ان کی گرفتاری کے لیے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، جس کے بعد انہیں شہر کے ایک علاقے سے حراست میں لیا گیا۔ گرفتاری کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

یاد رہے کہ صاحبزادہ حامد رضا رواں برس ستمبر 2025 میں تحریک تحفظِ آئینِ پاکستان کے سیکرٹری انفارمیشن کے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔ اس موقع پر اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ فیصلہ پارٹی قیادت کی ہدایت پر کیا ہے۔ سنی اتحاد کونسل کے کارکنان نے ان کی گرفتاری پر شدید ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Shares: