حزب اللّٰہ کا شمالی اسرائیل پر حملہ،30 راکٹ فائر

0
75
hizbullah

حزب اللّٰہ نے شمالی اسرائیل پر حملہ کرتے ہوئے درجنوں راکٹ فائر کیے ہیں

لبنانی میڈیا کے مطابق حزب اللّٰہ کے راکٹوں کو روکنے کے لیے اسرائیلی دفاعی نظام نے کوئی میزائل فائر نہیں کیا،اسرائیل کا کہنا ہے کہ لبنان سے 30 راکٹ فائر ہوئے جن سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، حزب اللہ کے مطابق الجلیل شہر میں راکٹ فائر کئے گئے ہیں،

قبل ازیں اتوار کو اسرائیلی فوج نے اعلان کیا تھا کہ اس نے جنوبی لبنان میں العدیسہ قصبے میں حزب اللہ کی کئی عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے،گزشتہ برس سات اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد حزب اللہ اور اسرائیل کے مابین جنگ جاری ہے، لبنان میں اسرائیلی حملوں میں 565 افراد کی ہلاکت ہو چکی ہے جن میں 116 عام شہری شامل ہیں،اسرائیلی حکام نے بھی حزب اللہ کے ساتھ کشیدگی کے بعد سے اب تک 22 اسرائیلی فوجی اور 26 شہریوں کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے

حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی تہران میں اور حزب اللہ کے اہم عسکری کمانڈر فؤاد شکر کی بیروت کے جنوبی نواح میں ہلاکت کے بعد حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کی شدت عروج پر پہنچ چکی ہے ،اسماعیل ہنیہ کو 31 جولائی کو ایران میں اس وقت شہید کیا گیا تھا جب وہ ایرانی صدر کی حلف برداری کی تقریب کے لئے ایران میں موجود تھے.

دوسری جانباسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ نے اتوار کے روز اپنے امریکی ہم منصب لائیڈ آسٹن سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور انہیں آگاہ کیا کہ ایران کی فوجی تیاریوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ تہران اسرائیل پر وسیع پیمانے پر حملے کی تیاری کر رہا ہے۔امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران نے اسرائیل پر براہ راست حملے کا فیصلہ کیا ہے جو آنے والے چند دنوں میں ہو گا، ایرانی صدر شدید جوابی کارروائی سے گریز چاہتے ہیں جب کہ پاسداران انقلاب وسیع پیمانے پر حملے کا ارادہ رکھتی ہے

Leave a reply