پولیس چھاپے کے دوران شہری کی بھینسیں اورطلائی زیورات لے جانیکا الزام ،لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو کل طلب کرلیا
عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو بھی کل معاونت کیلئے طلب کرلیا، جسٹس راحیل کامران نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بتایا جائے کس قانون کے تحت پولیس بھینسیں وطلائی زیورات ساتھ لے گئی؟ آئے روز پولیس کیجانب سے شہریوں کا سامان لے جانے کی شکایات آ رہی ہیں، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بتائیں کیا قانون پولیس کو ایسا کرنے کی اجازت دیتا ہے؟ کیا چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے کی پولیس کو اجازت دی جا سکتی ہے؟
جسٹس راحیل کامران شیخ نے شہری محمد عمران ،لالہ اسداللہ کی درخواستوں پر سماعت کی،وہاڑی کے رہائشی محمد عمران نے پولیس چھاپے کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کیا ،درخواست میں آئی جی پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا
نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے جڑانوالہ واقعہ کا نوٹس لیا ہے
وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی
نامزد دو افراد کو پولیس نے گرفتار کیا ہے
سکھر کے سینئر صحافی جان محمد مہر کو گولیاں مار دی گئی ہیں،