دفعہ 144 کی خلاف ورزی کیس، عمران خان کے پروڈکشن آرڈر سے متعلق فیصلہ محفوظ

0
126
court

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد،سابق چیئرمین پی ٹی آئی، شیخ رشید، پی ٹی آئی سنیٹر شہزاد وسیم و دیگر کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کیس کی سماعت ہوئی

شہزاد وسیم کی بریت اور سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے پروڈکشن آرڈر سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا گیا،سینیٹر شہزاد وسیم اور سنیٹر سیف اللہ عدالت میں پیش ہوگئے،کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود نے کی ،سینیٹر شہزاد وسیم کی جانب سے وکیل سردار مصروف عدالت کے روبرو پیش ہوئے،وکیل سردار مصروف نے شہزاد وسیم کی بریت کی درخواست دائر کردی ،سردار مصروف نے عدالت میں کہا کہ چالان میں وسیم شہزاد کے خلاف کوئی شواہد موجود نہیں ، وکیل سردار مصروف کی عدالت میں استدعا کی کہ وسیم شہزاد کو کیس سے بری کیا جائے، شریک ملزم سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں، عدالت نے کہا کہ ان کو دیکھ لیتے ہیں اور آرڈر کردیتے ہیں ،وکیل نے کہا کہ
دیگر کیسز میں 19 مارچ کی تاریخ ہے اس میں بھی 19 مارچ دے دیں ، 19 مارچ تک الیکشن ہوجائیں گے،سیاسی معاملات بھی ٹھنڈے ہو جائیں گے ،

Leave a reply