انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا
راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان پر تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمے کی سماعت ہوئی، خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی ،عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا 5روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا،بانی پی ٹی آئی کو عمران خان کو 5 روز کیلئے پولیس کی تحویل میں دینے کا حکم دے دیا گیا
پولیس بانی پی ٹی آئی سے تفتیش اڈیالہ جیل میں کریگی ،پولیس کی جانب سے عدالت سے بانی پی ٹی ائی کےجسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی ،سرکاری پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر دلائل دیئے ،پانی پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی مخالفت میں دلائل دیئے
بانی پی ٹی آئی پر 28ستمبرکو جلائو گھیرائو سرکاری املاک پرنقصان پہنچانے کا مقدمہ درج تھا ،راولپنڈی پولیس نے تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمہ نمبر 2831 میں جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے لیے پرچہ ریمانڈ عدالت میں پیش کیا ، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی،سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی مقدمے میں ڈسچارج کرنے کی درخواست خارج کر دی گئی،عدالت نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو 26 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا.
پی ٹی آئی احتجاج، انٹرنیٹ،موبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ
پولیس چھاپے کے دوران چھت سے گرنے والے پی ٹی آئی کارکن کی موت
احتجاج کی کال،پی ٹی آئی کی گرفتاریوں کی حقیقت فرمائشی گرفتاری نے کی بے نقاب
دہشتگردی کی نئی لہر،ذمہ دار کون؟فیصلہ کن اقدامات کی ضرورت
ضمانت تو مل گئی پر عمران کی رہائی کا دور دور تک امکان نہیں