حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان کو عدالتی حکم پر عدالت پیش کرنے کی بجائے وکلا کی جیل میں ملاقات کروانے کا فیصلہ کیا ہے
تحریک انصاف کی لیگل ٹیم کے 3 وکلا جیل میں عمران خان سے ملاقات کریں گے، عمران خان کو عدالت نے جیل سے عدالت لا کر وکلا سےملاقات کروانے کا حکم دیا تھا، حکومت نے عمران خان کی وکلا سے ملاقات کا حل نکالا کہ عمران خان سے جیل میں ہی ملاقات کروا دی جائے،عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے بانی پی ٹی آئی سے 3 بجے جیل ملاقات کی تصدیق کی ہے، فیصل چوہدری ایڈوکیٹ کا کہنا ہے کہ تین بجے سلمان اکرم راجہ، شعیب شاہین اور میں عمران خان سے ملاقات کریں گے.
یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی ملاقات سے متعلق توہین عدالت کیس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 بجے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا،عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو حکم دیا تھا کہ اگر عمران خان کو عدالت میں پیش نہ کیا گیا تو انہیں وضاحت دینا ہو گی کہ کیوں پیش نہیں کیا گیا۔
دوسری جانب بانی پی ٹی آئی عمران خان سے بہن نورین نیازی کی ملاقات کرانے کی درخواست پر سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے نورین نیازی کی 26 اکتوبر کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے کی ہدایت کر دی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے نورین نیازی کی درخواست پر سماعت کی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ 25 اکتوبر تک پابندی ہے، 26 کو بانی پی ٹی آئی سے بہن کی ملاقات کرائیں، عدالت نے کیس کی سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کر دی
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے چیک اپ کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دے دیا،عدالت نے کہا کہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز بانی پی ٹی آئی عمران خان کے میڈیکل چیک اپ کیلئے بورڈ تشکیل دیں،میڈیکل بورڈ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان کو شامل کرنے کا حکم بھی دیا گیا، عدالت نے کہا کہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز میڈیکل بورڈ تشکیل دے کر رپورٹ رجسٹرار آفس میں جمع کرائیں،عدالتی آرڈر کی کاپی سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بھی عملدرآمد کیلئے بھیجی جائے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹائی جاتی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے فیصلہ جاری کیا،بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے ذاتی معالجین سے میڈیکل چیک کیلئے درخواست دائر کی تھی،عدالت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی عمر 72 سال، سابق وزیراعظم اور انڈر ٹرائل قیدی ہیں، اڈیالہ جیل میں سیکیورٹی اقدامات کوالیفائیڈ ڈاکٹر کے بی کلاس قید کے چیک اپ میں رکاوٹ نہیں ہو سکتے،
اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان
سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے
سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں
نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک کی عمران خان سے ملاقات کی تصویر وائرل
مناہل ملک سے قبل کس کس پاکستانی کی ہوئی "نازیبا ویڈیو”لیک
ٹک ٹاکر مناہل ملک کی انتہائی نازیبا،جسمانی تعلق،بوس و کنارکی ویڈیو وائرل