بھارت اور نیپال میں زلزلہ

0
101
earthqu

نیپال میں 6.2 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق زلزلے کے جھٹکے بھارت کے دارالحکومت دہلی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے ہیں،دہلی سمیت کئی ہندوستانی شہروں میں بھی اثرات محسوس ہوئے،

بھارتی میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ڈیرا دون، اتر پردیش اور دیگر شہروں میں بھی محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر عمارتوں سے باہر نکل آئے اب تک کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی ہ

نیشنل سیسمولیوجیکل سینٹر کے مطابق نیپال میں زلزلے کے جھٹکےضلع بجھنگ میں آئے

دہلی میں زلزلے کی وجہ سے خوف وہراس پھیل گیا، لوگ دفاتر و گھروں سے نکل آئے، بھارت کے قومی مرکزارضیات کے مطابق زلزلے کی شت 6.2 تھی،زلزلے کے دو جھٹکے آئے، پہلا دو بج کر 15 منٹ پر جسکی شدت 406 تھی، اسکے آدھے گھنٹے بعد دوسرا جھٹکا آیا، زلزلے کا مرکز سطح سے پانچ کلو میٹر گہرائی میں تھا،

یاد رہے کہ اس سے قبل زلزلہ پیما ریسرچ انسٹیٹیوٹ سولر سسٹم جیومیٹری سروے (ایس ایس جی ایس) نے چمن فالٹ لائن میں آئندہ دو روز میں زلزلے کی پیش گوئی کی تھی جبکہ زلزلہ پیما ریسرچ انسٹیٹیوٹ سولر سسٹم جیومیٹری سروے (ایس ایس جی ایس) نے بتایا تھا کہ بلوچستان میں زیرِ زمین چمن فالٹ لائن میں تیز لرزش ریکارڈ کی گئی ہے اور اس علاقے میں اگلے دو دن میں کوئی طاقتور زلزلہ آ سکتا ہے جس کی شدت پر 6 یا اُس سے زیادہ ہو سکتی ہے۔

Leave a reply