وفاقی دارالحکومت سلام آباد میں سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی گاڑی سے ٹکرا کر موٹر سائیکل سوار زخمی ہو گیا ہے

اسلام آباد کے علاقے زیرو پوائنٹ کے قریب علی وزیر کی گاڑی سے موٹر سائیکل ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار زخمی ہو گیا، نوجوان کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، اس دوران پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علی وزیر کو گرفتار کر لیا،علی وزیر کے کزن نے اس بات کی تصدیق کی کہ اسلام آباد پولیس نے حادثے کے بعد علی وزیر کو گرفتار کر لیا ہے

تھانہ کراچی کمپنی اور آبپارہ میں درج مقدمات ،علی وزیر کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد ،علی وزیر کے خلاف تھانہ کراچی کمپنی اور آبپارہ میں درج مقدمات ،عدالت نے علی وزیر کو دونوں مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ،عدالت نے پراسکیوشن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی ،علی وزیر کو ڈیوٹی مجسٹریٹ شہزاد خان کی عدالت میں پیش کیا گیا ،علی وزیر کے وکیل عطا اللہ کنڈی عدالت کے سامنے پیش ہوئے

واضح رہے کہ علی وزیر 2018 سے 2023 تک خیبر پختونخوا سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور اس دوران بھی وہ متعدد بار گرفتار ہوئے تھے

Shares: