پی ٹی آئی اسٹیکر لگانے پر گرفتار کم عمر بچوں کو رہا کرنے کا حکم

shayan ali

تحریک انصاف کے اسٹیکر لگانے پر کم عمر بچے کو عدالت نے رہا کرنے کا حکم دے دیا

لاہور پولیس نے کاروائی کی تھی اور کم عمر بچوں کو کرشن نگرپولیس نے گرفتارکیا تھا، آج پولیس نے کم عمر بچوں دس سالہ شایان علی، 13 سالہ مبین احمد کو ضلع کچہری لاہور میں مجسٹریٹ کے سامنےپیش کیا،عدالت نے کم عمری کی بنیاد پر دونوں بچوں کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا،واضح رہے کہ لاہور پولیس نے گزشتہ رات اسلام پورہ کے علاقے کرشن نگر سے شایان علی اور مبین احمد کو دیوار پر پی ٹی آئی کے اسٹکر لگانے پر گرفتار کرلیا تھا، آج پولیس نے دونوں بچوں کو ہتھکڑیاں لگا کر عدالت پیش کیا تھا،اس موقع پر بچوں کے والدین بھی انکے ہمراہ تھے،

Comments are closed.