پاکستان کی پہلی ائیر ٹیکسی کے سربراہ عمران اسلم ائیرپورٹ سے لاپتہ ہو گئے ہیں واقعہ کی پولیس کو اطلاع کر دی گئی ہے
پولیس کا کہنا ہے کہ پاکستان کی پہلی ایئر ٹیکسی کے سربرآہ کے عمران اسلم کے منیجر کی جانب سے کراچی کے ایئر پورٹ تھانے میں لاپتہ ہونے کی درخواست موصول ہوئی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ایوی ایشن انڈسٹری سے وابستہ عمران اسلم بدھ کی رات 10 بجے سے لاپتہ ہیں اس بات کا خدشہ ہے کہ انہیں نامعلوم افراد اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ عمران اسلم کے منیجر تصدق حسین کی درخواست پر واقعہ سے متعلق تحقیقات شروع کردی گئی ہیں عمران اسلم کے لاپتہ ہونے کو چوبیس گھنٹے گزر چکے ہیں عمران اسلم کی بازیابی کے لیے پولیس نے کوشش شروع کر دی ہے