جامعہ کراچی ،گاڑی میں دھماکہ، تین غیر ملکیوں سمیت چار جاں بحق

0
199

جامعہ کراچی ،گاڑی میں دھماکہ، تین غیر ملکیوں سمیت چار جاں بحق
جامعہ کراچی میں غیر ملکی ادارے کی گاڑی میں دھماکہ ہوا ہے

جامعہ کراچی کامرس ڈپارٹمنٹ کے سامنے گاڑی میں دھماکہ، گاڑی اور موٹر سائیکل سے شعلے بلند ہوئے دھماکے سے کامرس ڈپارٹمنٹ کے شیشے بھی ٹوٹ گئے دھماکہ کے نتیجے میں 4 افراد کےجاں بحق ہونے کی اطلاع ہے تین چینی معلّم جاں بحق ہو گئے ہیں،ہلاک ہونے والے غیر ملکی آئی بی اے سینٹر میں چینی زبان پڑھ کر واپس آ رہے تھے

سی ٹی ڈی نے تصدیق کی ہے کہ کراچی میں وین کے قریب دھماکاخودکش تھا، وین میں کراچی یونیورسٹی کے 4اساتذہ موجود تھے، حادثے میں 4افراد جاں بحق ہوئے دھماکے میں 4افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،زخمیوں میں ایک غیر ملکی شخص، رینجرز اہلکار شامل ہے،

رپورٹس کے مطابق اس وین میں چینی زبان سیکھانے اور سیکھنے والے طلبہ و اساتذہ کی آمد و رفت ہوتی تھی جاں بحق اور زخمی ہونیوالوں کوہسپتال منتقل کیا جارہا ہے دھماکے میں جاں بحق ہونیوالوں میں دو غیر ملکی اساتذہ اور ایک ڈرائیور ہے

پولیس کا کہنا ہے کہ وین کے قریب کھڑی موٹر سائیکل بھی متاثر ہوئی تحقیقات کی جارہی ہے،بم ڈسپوزل اسکورڈ کو طلب کیا گیا ، رپورٹ آنے پروجہ معلوم ہوگی، دوسری جانب کراچی پولیس چیف کا کہنا ہے کہ امکان ہے خود کش دھماکا ہوا، برقع پوش خاتون ملوث ہو سکتی ہے

گاڑی کو بم دھماکے سے تباہ کیا گیا ہے دھماکے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی دھماکے سے آس پاس کے لوگ بھی معمولی زخمی ہوئے ہیں ڈی آئی جی ایسٹ مقدس حیدر کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر کچھ نہیں کہہ سکتے، جبکہ ایس پی گلشن نے کہا ہے کہ یونیورسٹی میں دھماکا تخریب کاری ہے یا حادثہ تحقیقات کر رہے ہیں

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ گاڑی میں سلنڈر دھماکے کے شواہد نہیں ملے سی ٹی ڈی کی ٹیم متاثرہ جگہ پر پہنچ گئی

دھماکے کے بعد ریسکیو اور سکیورٹی ادارے جامعہ کراچی پہنچ گئے اورعلاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں، دھماکے کے بعد وین میں آگ لگ گئی تھی جسے بجھادیا گیا جب کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کیا گیا ہے، جامعہ کراچی کے تمام داخلی اور خارجی راستے بند کردیے گئے ہیں

گلشن اقبال میں موجود اسپتال کے حکام کا کہنا ہے کہ ان کے پاس تین زخمیوں کو لایا گیا، زخمیوں میں ایک غیرملکی، ایک رینجرزاہلکار، اور ایک نجی گارڈ شامل ہے ڈی آئی جی ایسٹ مقدس حیدر کا کہنا ہےکہ دھماکے میں تین چینی باشندے ہلاک ہوئے ہیں جن میں 2 خواتین اور ایک مرد شامل ہے

ڈی آئی جی شرقی کا کہنا ہے کہ جامعہ کراچی کی وین میں دھماکہ ایک بجکر 52منٹ پر ہوا،گاڑی ہاسٹل سے انسٹی ٹیوٹ کی جانب آرہی تھی،ہلاک افراد کی شناخت نہیں ہوئی ہے، 3 سے ساڑھے 3 کلو دھماکا خیز مواد استعمال ہوا، ایس ایس پی شرقی کا کہنا ہے کہ دھماکے میں لاشیں مسخ ہوچکی ہیں لاشوں کی شناخت ڈی این اے کے ذریعے ہوگی گاڑی پربال بیرنگ سمیت بارودی مواد کے نشان موجود ہیں،گاڑی روزانہ کی بنیاد پر اسی وقت آتی جاتی تھی

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وین میں آگ لگنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا وزیراعلیٰ سندھ نے ڈی سی شرقی،ایس پی شرقی کوفوری آگ کی جگہ پہنچنےکی ہدایت کر دی اور کہا کہ کوشش کی جائے کہ کوئی جانی نقصان نہ ہو،وزیراعلیٰ سندھ نےکمشنر کراچی سےتفصیلی رپورٹ طلب کرلی

آئی جی سندھ مشاق مہر کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی میں وین میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق ہوئے وین میں دھماکہ کامرس ڈپارٹمنٹ کے قریب ہوا،تقریبا ڈھائی بجے کراچی یونیورسٹی کی وین میں دھماکا ہوا،

جرمن کونسل کراچی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جامعہ کراچی میں ہونے والے المناک دھماکے کے بارے میں جان کر ہم بہت افسردہ ہیں۔ ہم متاثرہ اہل خانہ اور انکے چاہنے والوں کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے جامعہ کراچی وین دھماکے کی مذمت کی ہے اور ہلاکتوں پر اظہار افسوس کیا ہے ،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انتہائی قابل مذمت واقعےمیں متاثرہ خاندانوں کے غم میں شریک ہیں

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جامعہ کراچی وین دھماکے کی مذمت کرتے ہیں جامعہ کراچی وین دھماکے کی تحقیقات کی جارہی ہے ،جامعہ کراچی وین دھماکے کی تحقیقاتی رپورٹ جلد سامنے آجائے گی وزیراعظم نے جامعہ کراچی وین دھماکے رپورٹ طلب کی ہے ،

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو فون کیا ہے وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو واقعے کی تفصیلات بتائیں،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وین دھماکے میں ہلاک ہونے والو ں میں چینی باشندے بھی شامل تھے وزیراعظم نے وزیراعلیٰ سندھ کو بھرپور مدد اور تعاون کی یقین دہانی کرائی

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان نے جامعہ کراچی وین دھماکے کی شدید مذمت کی ہے سعت چیف سیکرٹری اورآئی جی سندھ سے دھماکے کی رپورٹ طلب کر لی ہے وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ یہ ایک انتہائی قابل مذمت اورافسوسناک واقعہ ہے؛ اسکے پیچھے مذموم مقاصد ہیں۔صوبائی حکومتوں سے ملکرغیر ملکیوں کی حفاظت ہر صورت یقینی بنایں گے۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی نے جامعہ کراچی کے اندر وین دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ،اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکرنےدھماکے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا ہے

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جامعہ کراچی میں دھماکے کے شدید مذمت کی ہے، پی پی پی چیئرمین نے دھماکے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے بلاول بھٹو زرداری نے پاکستانی عوام کی جانب سے چین کی عوام سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ،بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ یقین ہے، سندھ پولیس واقع کی وجوہات تک جلد پہنچ جائے گی ، واقعہ میں ملوث درندے بھی جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے چینی شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیئے اقدامات کیئے جائیں

وفاقی وزیر شازیہ مری نے کراچی وین دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ کراچی حملہ پاکستان کے امن کو تباہ کرنے کی بزدلانہ حرکت ہے،پاکستانی قوم بہادری سے دہشتگردی کا مقابلہ کرتی آئی ہے اور اب بھی کرے گی،شازیہ مری نے کراچی وین حادثے میں جاں بحق افراد کیلئے اظہارتعزیت کی اور کہا کہ بزدلانہ دہشتگرد حملوں سے پاکستان کے دشمن کامیاب نہیں ہونگے، پاک چین برادرانہ تعلقات دہشتگردانہ کاروائیوں سے متاثر نہیں ہونگے

کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے جامعہ کراچی وین میں دھماکہ کی مذمت اور انسانی جانورں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا،کمشنر کراچی وقوعہ کے لیے فوری روانہ ہوئے اور زخمیوں کو بہترین طبی امداد اور دیکھ بھال کی ہدایت کی اور کہا کہ شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظھار کرتا ہوں

پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کراچی یونیورسٹی کی وین میں دھماکے کی مزمت کی ہے اور کہا ہے کہ کراچی یونیورسٹی میں وین میں دھماکے کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے،واقعے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر دل رنج و غم میں مبتلا ہے، دھماکے میں متاثرین کے غم میں برابر شریک ہیں، واقعے کی مکمل تحقیقات جلد سامنے لائی جائے،

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی چائینیز قونصلیٹ آمد ہوئی، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے چائینیز قونصل جنرل کو کراچی یونیورسٹی میں ہونے والے وین دھماکے کے حوالے سے بریف کیا؛وزیراعلیٰ سندھ نے دھماکے کے نتیجے میں 3چائینیز کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا؛ وزیراعلیٰ سندھ نے قونصل جنرل کو واقعہ کی مکمل طورپر تحقیقات کی یقین دہائی کرائی ؛اور کہا کہ دھماکے میں ملوث افرادکو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا؛ ہم چائنا ماہرین کی ملک و صوبے میں خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں؛ کچھ سازشی عناصر وں کوپاکستان اور چائنا کی شراکت داری پسند نہیں؛اس قسم کی سوچ اور کرداروں کو آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے گا؛ وزیراعلیٰ سندھ کا واقعہ کے فوری بعد چائینیز قونصلیٹ آمد پر قونصل جنرل نے ان کا شکریہ ادا کیا؛

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے جامعہ کراچی میں دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے ساتھ ہیں۔غم کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔یونیورسٹی میں دہشت گردی کے اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جا ئے کم ہے۔ دہشت گردی کا یہ واقعہ عدم استحکام پیدا کرنے کی مذموم کوشش ہے۔قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور مٹھی بھر دہشت گرد قوم کے پختہ عزم کو شکست نہیں دے سکتے۔

Leave a reply