ضلع کرم کے علاقے اپر کرم میں بوشہرہ کے مقام پر ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر سعید منان کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سعید منان اپنے پولیس اہلکاروں کے ہمراہ بوشہرہ میں موجود تھے کہ اچانک حملہ آوروں نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔فوری طور پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی اسسٹنٹ کمشنر کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ،پولیس نے واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے تاکہ ملزمان کو گرفتار کیا جاسکے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں اور اس بات کی کوشش کی جارہی ہے کہ جلد ملزمان تک پہنچا جا سکے۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کچھ عرصہ قبل ہی لوئر کرم میں بھی فائرنگ کے ایک اور واقعے میں ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں وہ بھی زخمی ہوگئے تھے۔حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔ حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس حوالے سے کسی بھی اہم معلومات کی صورت میں فوری طور پر پولیس کو آگاہ کریں۔

اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے مختلف سیاسی و سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس نوعیت کے حملوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔

اللہ تعالیٰ کاپاکستا ن پرخاص کرم ہے.گورنر سندھ کا نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب

کراچی کے نوجوان سے شادی کی دعویدار امریکی خاتون بارے بیٹے کا انکشاف

Shares: