تھانہ ٹوپی پولیس کی کامیاب کاروائی، کتا بھونکنے پر زبانی تکرار کے نتیجے میں اپنے بھائی اور بھابھی کو قتل کرنے والا سفاک ملزم قلیل وقت میں گرفتار کر لیا گیا

مورخہ 4 دسمبر 2022 کو مدعی مقدمہ لقمان زمان سکنہ ٹوپی موسیٰ خیل نے تھانہ ٹوپی پولیس کے روبرو رپورٹ درج کراتے ہوئے بیان کیا کہ اس کے بیٹے شوکت زمان نے گھر میں کتا پالا تھا، بروز وقوعہ کتے کا بھونکنا اس کے دوسرے بیٹے معاذ کو ناگوار گزرا، اسی بات پر دونوں کے مابین تکرار ہوا جس پر معاذ نے اپنی پستول نکال کر شوکت زمان اور اس کی بیوی پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں اس کا بیٹا شوکت زمان اور بہو گولیاں لگنے سے جانبحق ہو گئیں، ملزم وقوعہ کے بعد موقع سے فرار ہوا۔

اس سلسلے میں ڈی پی او صوابی کیپٹن (ر) نجم الحسنین نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ایس ڈی پی او ٹوپی افتخار علی اور ایس ایچ او ٹوپی ہارون خان کو ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک دیا جس پر ایس ایچ او ٹوپی بمع پولیس ٹیم کی مسلسل کوششوں کی بدولت ملزم معاذ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے پستول بھی برآمد کر لی۔ ملزم سے تفتیش جاری ہے۔

ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟

جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

Shares: