لاہور،15 کروڑ 75 لاکھ کا سونا،40 لاکھ نقد گھر سے چوری،مقدمہ درج

business

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں چوری کی واردات ہوئی ہے،چور گھر سے 15 کروڑ 75 لاکھ کے زیورات اور 40 لاکھ نقد لے کر فرار ہو گئے، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا

واقعہ لاہور کے علاقہ ریواز گارڈن، تھانہ ساندہ کی حدود میں پیش آیا، پولیس نے مدعی نازیہ عمران کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا ہے، درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ میں بحریہ ٹاؤن میں رہتی ہوں،میرے والدین محمد صدیق طالب،والدہ رقیہ طالب، ایک بہن سمیرا طالب جو غیر شادی شدہ ہے،مکان 231 ریواز گارڈن ساندہ کے رہائشی ہیں،میں نے اور میری بہنوں طیبہ زوجہ اسد،عالیہ زوجہ آفتاب نے اپنے اپنے طلائی زیوارت اپنے والدین کے گھر رکھے ہوئے تھے،12 اکتوبر کو شام پانچ بجےمیرے والدین اور بہنیں طیبہ، سمیرا میرے گھر بحریہ ٹاؤن آنے کے لئے اپنےگھر ریواز گارڈن سے نکلیں،شام سوا چھ تقریبا میرے گھر پہنچے،13 اکتوبر کو دن ڈھائی بجے میرے والدین اور بہنیں واپس ریواز گارڈن گھر گئیں،جب گھر پہنچے تو گھر کا مین گیٹ اور اندرونی دروازوں کے تالے کھلے ہوئے تھے،اندر داخل ہوئے تو کمروں میں سامان بکھرا ہوا تھا،کچن میں لگی آہنی جالی کٹی ہوئی تھی،سٹور روم کے کمرہ کا لاک بھی ٹوٹا ہوا تھا، پڑتال پر پتہ چلا کہ سٹور روم میں موجود آہنی پیٹی کے اندر سوٹ کیس میں طلائی زیورات کل 575 تولے،چاندی کے زیوارت 150 تولے،اور نقدی 40 لاکھ روپے موجود نہ تھے،نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے.

جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ”

سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

شادی کب کر رہے؟ بلاول نے دیا صحافی کے سوال کا جواب

ریئل اسٹیٹ کا سب سے بڑا فراڈ،سیاستدان ،پولیس شامل،ملزمان دبئی فرار

وسیم ،کامران،ایاز،شمائلہ،ماہ نور،سرٹیفائڈ فراڈیئے،مبشر لقمان کے تہلکہ خیز انکشافات

فیض حمید جیو نیوز کو بند کرنا چاہتے تھے،پی ٹی آئی ٹوٹ پھوٹ کا شکار،اگلا چیئرمین کون

ماہ رنگ بلوچ کون،دو نمبر انقلاب اور بھیانک چہرہ

کچھ صحافی تو بک جاتے ہیں، خرید لو چند پیسے دے کر،چیف جسٹس کے ریمارکس

Comments are closed.