دہشتگردوں کی سہولت کار،ملک دشمنوں کی ایجنٹ،ماہ رنگ بلوچ پر مقدمہ درج

maah rang

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کیخلاف شہر قائد کراچی کے ایک تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے،درج مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں

کراچی میں درج مقدمے میں ماہ رنگ بلوچ کو دہشت گرد تنظیموں کا سہولت کار کہا گیا ہے،ملیر کے رہائشی اسد علی کی مدعیت میں مقدمہ تھانہ قائد آباد میں درج کیا گیا ہے،درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ 11 اکتوبر کو شام چھ بجے کے قریب ہسپتال چورنگی لانڈھی کے ملحق علاقہ میں انتشار پھیلا کر امن و امان کی صورتحال خراب کرنے،اور نوجوانوں اور خواتین کو ورغلاتے ہوئے ماہ رنگ بلوچ و دیگر ساتھیوں کے وطن عزیز میں جاری دہشت گردی جس نے گزشتہ کئی برسوں سے صوبہ بلوچستان میں اپنے پنجے گاڑنے کی ناکام کوشش میں‌لگے ہوئے ہیں،جوانوں جن میں پڑھے لکھے مردو خواتین، انکو ورغلا کر،انکو نامعلوم مقام پر پناہ دینے کے بعد سیکورٹی اداروں پر الزامات، بہتان بازی،سنگین نوعیت کی دھمکیاں اور انصاف کے ایوانون‌میں ہمارے اداروں کو نیچا دکھانے کی ناکام کوشش میں مصروف ہیں،اس طرح کے کردار پڑوسی ملک دشمن عناصر سے مکمل رابطوں میں ہیں،اور انکی ایما اور فنڈنگ سے آئے روز انکی ہدایت کے مطابق ملک کے مختلف شہروں اور شاہراہوں پر دھرنے دینے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے،شاہراہوں کو بند کیا جاتا ہے، دھرنے دیے جاتے ہیں،دوسرے علاقوں سے بلوچستان جانے والے مزدوروں کو قتل کر دیا جاتا ہے،اور پھر اس کا الزام ریاست پر ڈالنے کی کوشش کی جاتی ہے،تاکہ ملک میں انارکی پھیلے،اس عمل کو جاری رکھنے کے لئے ماہ رنگ بلوچ کو منظر عام پر لایا گیا،جو اپنی ریلیوں میں جتھوں کی شکلوں میں دہشت گردوں تک کو لائی ہے،وہی دہشت گرد باآسانی حساس جگہوں کی ریکی کرتے ہیں،غیر ملکی چائنیز شہریوں کی ریکی کر کے ان پر ھملے کرواتے ہیں،تا کہ وطن عزیز کا امن و امان،سلامتی ،استحکام کو نقصان پہنچایا جا سکے،ماہ رنگ بلوچ بی ایل اے، بی آر اے،ایل آئی وی، بی ایل یو ایف،بی بی پی سمیت دیگر کالعدم جماعتوں کے دہشت گردوں کی سہولت کاری کا کام سرانجام دیتی ہے،ایک عرصے سے دیکھ رہا ہوں کہ سوشل میڈیا پر انکے تمام معاملات اچھالنے ، سرگرمیوں میں ماہ رنگ بلوچ پیش پیش ہے،پورا یقین ہے کہ ماہ رنگ بلوچ دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ ملکر سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے،مذکورہ مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کیخلاف لوگوں کو اشتعال دلانے اور ورغلانے سمیت دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ماہ رنگ بلوچ کون،دو نمبر انقلاب اور بھیانک چہرہ

بلوچستان میں دہشتگردانہ حملے اور بھارتی میڈیا کا شرمناک کردار بے نقاب

وقت آ گیا ہے دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے،وزیراعظم

بلوچستان میں دو بھائیوں سمیت لیہ کے 4 شہری نشانہ بنے

بلوچستان، 21 دہشت گرد جہنم واصل،14 جوان شہید

بلوچستان،جوابی کاروائی میں 12 دہشت گرد جہنم واصل

قلات :فائرنگ سے پولیس انسپکٹر،لیویز اہلکاروں سمیت 10 کی موت

بارکھان،راڑہ شم کے مقام پر بسوں سے اتار کر 23 افراد قتل،10 گاڑیاں نذر آتش

ماہ رنگ بلوچ کا احتجاج ،دھرنا عوام نے مسترد کر دیا

ماہ رنگ بلوچ پیادہ،کر رہی ملک دشمنوں کے ایجنڈے کی تکمیل

مظاہرین کے گوادر جانے کا مقصد تھا کہ سی پیک کو روک دیں،وزیراعلیٰ بلوچستان

کسی بلیک میلنگ میں آکر قومی سلامتی داو پر نہیں لگا سکتے،وزیر داخلہ بلوچستان

ماہ رنگ بلوچ کا مارچ ناکام: بلوچستان میں اسمگلرز مافیا کی سازش بے نقاب

مسنگ پرسن کے نام پر بلوچ یکجہتی کمیٹی کی ملک دشمنی،ماہ رنگ بلوچ کا گھناؤنا منصوبہ

”بلوچ یکجہتی کونسل“ کےاحتجاجی مظاہرے کی حقیقت

Comments are closed.