،میکڈونلڈ کے برگر سے چوہوں کا فضلہ نکلنے پر برانچ پر جرمانہ، سیل
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق برگر کھانے والے ہو جائیں ہوشیار،میکڈونلڈ کے برگر سے چوہوں کا فضلہ نکلنے پر ایک برانچ پر نہ صرف جرمانہ کیا گیا بلکہ اس سے سیل بھی کر دیا گیا،

واقعہ برطانیہ میں پیش آیا، برطانیہ کے مشرقی لندن میں محکمہ صحت کے حکام نے میکڈونلڈ کی برانچ کو شکایت ملنے پر سیل کیا ہے، محکمہ صحت کے حکام نے میکڈونلڈ کی برانچ میں چوہے بڑی تعداد میں ملنے پر اسے صحت کے لئے خطرہ قرار دیا ہے، محکمہ صحت کے حکام نے برانچ کو پانچ لاکھ پاؤنڈ جرمانہ بھی کیا ہے، محکمہ صحت کے حکام کے مطابق میکڈونلڈ پر آنیوالے ایک گاہک نے شکایت کی کہ اس کو جو برگر دیا گیا اس میں چوہوں کا فضلہ تھا، یہاں چوہے ہیں اور صفائی کا کوئی انتظام نہیں جس پر محکمہ صحت کے حکام نے کاروائی کی،

خبر رساں ادارے کے مطابق گاہک جس نے میکڈونلڈ کی برانچ کی شکایت کی، اس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، نے برگر آن لائن منگوایا، جب اسے آرڈر ملا تو اس نے دیکھا کہ برگر کے ریپر کے اندر چوہوں کی مینگنیاں موجود تھیں جس پر اس نے تصاویر بنائیں اور حکام کو بھیج دیں، محکمہ صحت کے حکام نے فوری ایکشن لیا اور تحقیقات کیں تو پتہ چلا کہ واقعی میکڈونلڈ کی برانچ میں چوہے موجود ہیں،حکام نے جرمانہ کرتے ہوئے فوری برانچ کو سیل کر دیا،

برطانیہ میں میکڈونلڈ کی 13 سو برانچیں ہیں، اس ایک برانچ کو دس دن کے لئے بند کیا گیا ہے،

Shares: