آئینی ترامیم،قومی اسمبلی،سینیٹ اجلاس آج،مولانا فضل الرحمان اہمیت اختیار کر گئے

0
133
parliment

آئینی ترامیم،قومی اسمبلی و سینیٹ کا اجلاس آج ہو گا،حکومت کی بھر پور کوشش ہے کہ آئینی ترامیم منظور کروا لی جائیں، حکومتی وفد نے جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے رات گئے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں،وزیر داخلہ محسن نقوی نے دو ملاقاتیں کیں تو پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول زرداری بھی مولانا فضل الرحمان کو ملنے گئے،

قومی اسمبلی کا اجلاس آج ساڑھے 11 بجے طلب کیا گیا تھا جس کا 6 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا تھا تاہم اب قومی اسمبلی کے اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا گیا ہے،قومی اسمبلی اجلاس کا اب ساڑھے 11 بجے کے بجائے شام 4 بجے ہوگا، قومی اسمبلی اجلاس کے وقت میں تبدیلی اسپیشل پارلیمانی کمیٹی کی خصوصی سفارش پرکی گئی،کمیٹی نے صبح 10 بجےکی میٹنگ کے بعد اسپیکر سےکہا اہم امور پر فیصلوں کیلئے وقت درکار ہے، اسپیکر قومی اسمبلی نے کمیٹی کی درخواست پر آج کے اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کے وقت کی تبدیلی کا نوٹس جاری کردیا،آج ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے میں وقفہ سوالات کے علاوہ 2 توجہ دلاؤ نوٹس شامل ہیں،صدرکے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے خطاب پر اظہار تشکر بھی ایجنڈے میں شامل ہے، اس کے علاوہ اراکین کی جانب سے نقطہ اعتراضات اٹھانے کا معاملہ بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

آئینی ترمیم کی قومی اسمبلی سے منظوری کے لیے جمعیت علماء اسلام ف کا کردار اہمیت اختیار کر گیا ہے، چند روز کے دوران وزیراعظم شہباز شریف دو مرتبہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کر چکے ہیں جبکہ صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے بھی سربراہ جے یو آئی سے ملاقات کر کے آئینی ترمیم میں ساتھ دینے کی درخواست کی تھی، گزشتہ رات پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے بھی مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پر جا کر ملاقات کی تھی،بعد ازاں بلاول زرداری نے بھی مولانا سے ملاقات کی تھی اور واپسی پر وکٹری کا نشان بنایا تھا،

ممکنہ آئینی ترمیم معاملہ،ن لیگ نے ارکان پارلیمنٹ کو ہدایت جاری کر دی،مسلم لیگ ن کی قوی اسمبلی اور سینیٹ میں پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس ہوئے،اجلاس کی صدارت مشترکہ طور پر وزیرا عظم اور دونوں پارلیمانی پارٹیوں کے لیڈرزنے کی،اجلاس میں کہا گیا کہ تمام ارکان پارٹی فیصلے کے مطابق آئینی ترمیم بل کے حق میں ووٹ دیں،خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پارٹی کی ہدایت کے مطابق ووٹ ڈالنا لازمی ہے،

پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ کوشش کرینگے وہ ترمیم لائیں جس میں ساری جماعتیں متفق ہوں، خصوصی کمیٹی کی اگلی میٹنگ 2 بجے ہوگی، کوشش کررہےہیں کہ یہ معاملہ حل ہوجائے، سیاسی بحران کو حل کرنے کیلئے کوشش کررہےہیں، مولانا فضل الرحمٰن کے آگے تمام معاملات رکھتے ہیں ،موجودہ قانون سازی کیلئے پی ٹی آئی کوبھی رویہ تبدیل کرنا چاہئے

عمران خان نے اشارہ کیا تو بنگلہ دیش کو بھول جاؤ گے،بیرسٹر گوہر کی دھمکی

ہوسکتا ہے جنرل فیض حمید اندر یہ گانا گا رہے ہوں کہ آ جا بالما تیرا انتظار ہے، خواجہ آصف

آئینی ترمیم کے لیے نمبر پورے نہیں، مخالفت کریں گے،عمر ایوب

قومی اسمبلی اجلاس شروع،بلاول کا خطاب،اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی

بل پیش کرنے سے پہلے کابینہ سے منظوری لازمی ہے،بیرسٹر گوہر

Leave a reply