نادرا ڈیٹا لیک کیس میں ملزمان کے ناقابلِ ضانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے گئےہیں

آج ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں نادرا ملازمین کے خلاف ڈیٹا لیک کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے کی،اس موقع پر ملزمان ڈائریکٹرنادرا عامر بخاری، سیف اللہ، محمد علی اور محمد فاروق عدالت میں پیش نہیں ہوئے،عدالت نے ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے سماعت 22 اپریل تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ مارچ 2023 میں نادرا سے ڈیٹا لیک ہونے کے واقعے کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد لاپرواہی کے ذمہ دار افراد کے خلاف محکمہ جاتی اور انضباطی کارروائیاں شروع کر دی گئی،مارچ 2023 کے سائبر واقعے کی تحقیقات کیلیے جے آئی ٹی بنائی گئی تھی۔ نادرا نے 30 اکتوبر 2023 کو جے آئی ٹی کیلیے حکومت سے درخواست کی تھی،

وزیراعظم سمیت کروڑوں کا ڈیٹا لیک،سیاست کا 12واں کھلاڑی کون

Shares: