سابق وزیراعظم نواز شریف لاہور سے لندن کے لئے روانہ ہو گئے ہیں، نواز شریف پہلے دبئی جائیں گے
نواز شریف لاہور سے دبئی کے لئے روانہ ہوئے، نواز شریف غیرملکی ایئرلائن کی فلائٹ ای کے 625 سے روانہ ہوئے، نواز شریف کے ہمراہ ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان اور سٹاف کے ممبران موجود ہیں،دبئی میں ایک روز قیام کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف لندن جائیں گے جبکہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نومبر کے پہلے ہفتے میں لندن جائیں گی جس کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز اکٹھے یورپ کا دورہ کریں گے،اسی دورے کے دوران نواز شریف امریکا بھی جائیں گے
نواز شریف 21 اکتوبر کو 4 سال بعد پاکستان واپس آئے تھے،نواز شریف نے الیکشن میں حصہ لیا تا ہم لاہور سے مبینہ طور پر جیتے اور مانسہرہ سے ہار گئے، دو تہائی اکثریت نہ ملنے پر نواز شریف نے شہباز شریف کو وزیراعظم اور اپنی بیٹی مریم نواز کو پنجاب کا وزیراعلیٰ بنوا دیا تا ہم نواز شریف خود پس پردہ رہ کر کام کر رہے ہیں، گزشتہ دنوں بجلی کے بلوں میں ریلیف کے لئے نواز شریف نے پریس کانفرنس کی جس میں صحافیوں کو نہیں بلایا گیا بلکہ ریکارڈڈ ویڈیو چلائی گئی، نواز شریف میڈیا کا سامنا کرنے سے گھبرا رہے ہیں،
نواز شریف کی گاڑی کو مری میں نوجوانوں نے روک لیا
آج بھی میرا وہی سوال ہے کہ مجھے کیوں نکالا؟نواز شریف
نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی اجلاس،حکومت کا بھرپور ساتھ دینے کا فیصلہ