اینٹی کرپشن نے ن لیگی رکن قومی اسمبلی کو گرفتار کر لیا

0
61

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اینٹی کرپشن نے ن لیگی رکن قومی اسمبلی کو گرفتار کر لیا

ن لیگی ایم این اے چودھری اشرف گرفتارکرلیا گیا،چودھری اشرف ساہیوال حلقہ نمبر 161 سے ن لیگ کے ممبر نیشنل اسمبلی ہیں،اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ملزم نے157 ایکڑ سے زائد سرکاری اراضی پر جعلی سازی سے قبضہ کر رکھی ہوئی تھی،چودھری اشرف پر الزام ثابت ہونے پر محکمہ اینٹی کرپشن نے گرفتار کیا،ملزم نے ایک فرضی شخص کو جعلی الاٹی ظاہر کرکے سرکاری رقبہ پر قبضہ کیا ہوا تھا،

وزیراعظم شہبازشریف نے ن لیگی ایم این اے محمد اشرف کی گرفتاری کی مذمت کی ہے ،اور کہا ہے کہ ساہیوال سے رُکن قومی اسمبلی محمد اشرف کی گرفتاری سیاسی انتقام ہے عمران خان کے کہنے پر اینٹی کرپشن پنجاب کو سیاسی انتقام کے لیے استعمال کیاجارہا ہے پی ٹی آئی آج بھی بد ترین سیاسی انتقام کی اپنی منفی روش پر کاربند ہے، سیاسی انتقام کا ملک اور عوام کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ،اینٹی کرپشن پنجاب کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کرنا اافسوسناک اور قابل مذمت ہے ،سیاسی انتقام سے مخالفین کو دھمکانے کے بجائے عوامی مسائل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے

ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب ندیم سرور نے کہا ہے کہ سرکاری اداروں سے کرپشن کے خاتمے کے لئے منظم مہم کا آغاز کیا گیا ہے اور کرپٹ مافیا کے ساتھ کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی 3 ماہ کے دوران تیسری کھلی کچہری لگائی گئی ہے جس میں 30سے زائد شکایات موصول ہوئی ہیں جو مختلف سرکاری اداروں سے متعلق تھیں۔ ان شکایات کے ازالے کے لئے موقع پر احکامات جاری کیے گئے۔ٹریپ ریڈ سسٹم کو مزید بہتر بنانے کے لئے 100کیمرے اور 100 ہیرنگ ڈیوائسز بھی اسی ماہ افسران کو فراہم کی جائیں گی تاکہ وڈیو اور آڈیو شہادتیں بہتر انداز میں عدالتوں میں فراہم کی جا سکیں۔

پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی کے گھر پر حملہ،فائرنگ،قاتلانہ حملہ کیا گیا، بیٹے کا دعویٰ

 ایف بی آر نے اینکر عمران ریاض خان کو نوٹس بھجوایا ہے

پی ٹی آئی کارکنان کا مسجد میں گھس کر امام مسجد پر حملہ، ویڈیو وائرل

دوسری جانب انٹی کرپشن پنجاب نے کارکردگی کی سالانہ رپورٹ جاری کر دی ،انٹی کرپشن کو جنوری سے اکتوبر تک 19 ہزار 940 شکایات موصول ہوئیں کرپشن سے متعلق سب سے زیادہ شکایات پولیس اور محکمہ ریونیو سے متعلق وصول ہوئیں ،انٹی کرپشن پنجاب نے 2 ارب 43 کروڑ روپے سے زائد بلواسطہ اور بلاواسطہ ریکوری قومی خزانے میں جمع کرائی 3ہ زار320 انکوائرئز کا آغاز کیا جس میں 962 ایف آئی آرز درج کی گئی 1ہزار 80 کرپٹ عناصر کو گرفتار کیا جبکہ 573 چالان عدالتوں میں پیش کئے۔ 250 عدالتی اور دیگر مفرور افراد کو بھی گرفتار کیا گیا انٹی کرپشن پنجاب نے گزشتہ پانچ برسوں کے دوران گریڈ 21 سے 17 تک کے 2 ہزار 681 سرکاری آفسران کو گرفتار کیاانٹی کرپشن میں اس وقت ایک سو ہائی پروفائل کیسسز زیر تفتیش ہیں جس میں فیس نہیں کیس کے مطابق تفتیش جاری ہے۔رانا ثناء اللہ اور سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف کیسسز میرٹ پر بنے ہیں سیاسی کیس نہیں ہیں۔کرپشن کی روک تھام کے لئے میڈیا سمیت عوام کو بھی اداروں کا ساتھ دینا ہو گا۔

Leave a reply