چین اور پاکستان کے مابین تین سال کے طویل عرصے کی بندش کے بعد تجارتی اور سفری سہولیات کل پیر سے سے دوبارہ بحال ہونے جا رہی ہین پاکستان اور چین نے سی پیک کے تحت دو طرفہ تجارت کی بحالی کے لئے خنجراب پاس راہداری کھولنے کے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں
پاکستان اور چین کے مابین خنجراب پاس کُھلنے کے بعد سی پیک منصوبوں اور دو طرفہ تجارت میں ایک مرتبہ پھر تیزی کا امکان ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے خنجراب پاس دوبارہ کھُلنے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ عظیم آہنی بھائی چین کے ساتھ تجارت کی بحالی خوش آئند ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وزیراعظم عمران خان پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ ایک فارن فنڈڈ شخص نے سی پیک کو متنازع بنانے کا جرم کیا پاکستان اور چین کی عظیم دوستی کی پیٹھ میں خنجر گھونپا گیا امید ہے دونوں ممالک میں تجارتی سرگرمیوں میں ہر روز اضافہ ہوگا، چین کی قیادت اور عوام کی پاکستان کے لیے محبت اور تعاون ناقابل فراموش ہے








