عالمی کپ 2023ء، پاک،بھارت اعصاب شکن میچ کا آغاز، بھارت نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا

پاکستانی بلے بازوں نے بلے سنبھال لیے ،امام الحق اور عبداللہ شفیق اوپننگ کررہے ہیں ،پاکستان اور بھارت کے مابین میچ شروع ہو چکا ہے، پہلے اوور میں 5 گیندوں پر کوئی رن نہیں بنا تاہم آخری گیند پر عبداللہ شفیق نے لیگ سائیڈ پر شاندار چوکا مارا، دوسرے اوور کی دو مسلسل گیندوں پر امام الحق نے محمد سراج کو چوکے مارے، اس کے ایک گیند بعد انہوں نے ایک اور اچھا شارٹ کھیل کر 4 رنز حاصل کیے، محمد سراج کے پہلے اوور میں امام الحق نے 3 چوکے مارے،2 اوورز میں پاکستانی ٹیم نے 16 رنز بنائے،پاکستان نے 4 اوورز میں 23 رنز بنالیے،پاکستان نے 6 اوورز میں 28 رنز بنالیے،پاکستان نے 7 اوورز کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے 38 رنز بنالیے ،پاکستا ن نے8 اوورز کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر 42 رنز بنالئے،پاکستان کے 11 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 60 رنز ہو گئے،پاکستان کے 14 اوورز میں دو وکٹ کے نقصان پر 75 رنز ہو گئے.پاکستان نے 19 اوورز کے اختتام پر 102 رنز بنائے ہیں، پاکستان کے 27 اوورز کے اختتام پر 131 رنز ہیں،30 ویں اوورز میں پاکستان نے دو وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنا ئے ہیں۔

بھارت کیخلاف بابر اعظم 50 رنز بناکر آؤٹ
بابر اعظم نے بھارت کیخلاف اپنی ففٹی مکمل کر لی۔بابراعظم کی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف پہلی ففٹی ،بابراعظم نے 57 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے پچاس رنز مکمل کیے ،بابر اعظم کی ففٹی مکمل ہونے پر بھی بھارتی شائقین کرکٹ کو سانپ سونگھ گیا، سٹیڈیم میں ہر طرف خاموشی نظر آئی.قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نصف سینچری بناتے ہی آؤٹ ہو گئے

41 رنز پر پاکستان کی پہلی وکٹ گرگئی، عبداللہ 20 رنز بناکر آؤٹ ہو گئے،
پاکستان کی بھارت کیخلاف دوسری وکٹ 73 رنز پر گرگئی، امام الحق 36 رنز بنا کر پانڈیا کی گیند پر آؤٹ ہو گئے،
پاکستان کی تیسری وکٹ 155 رنز پر گرگئی، بابر اعظم 50 رنز بنا کر محمد سراج کی گیند پر آؤٹ ہوئے
162 رنز پر پاکستان کی چوتھی وکٹ گر گئی ،سعود شکیل 6 رنز بناکر کلدیپ یادیو کا شکار بنے
پاکستان کی پانچویں وکٹ بھی گر گئی ،افتخار احمد 4 رنز بنا کر کلدیپ یادیو کی گیند پر آؤٹ ہوئے،
پاکستان کی چھٹی وکٹ بھی گر گئی،محمد رضوان 49 رنز بنا کر بمراہ کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے
پاکستان کی بھارت کے خلاف ساتویں وکٹ 172رنز پر گر گئیشاداب خان 2 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے،
پاکستان کی 9ویں وکٹ 187 رنز پر گر گئی
پاکستان کی ٹیم 191 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی 43 ویں اوور میں پاکستان کا کھیل ختم ہو گیا، سب کھلاڑی آؤٹ ہو گئے،پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو جیت کے لیے 192 رنز کا ہدف دے دیا

پاکستانی کھلاڑیوں کی جانب سے چوکے مارے جانے پر سٹیڈیم میں موجود شائقین کی جانب سے مکمل خاموشی رہی سٹڈیم شائقین کرکٹ سے بھرا ہوا ہے تا ہم خاموشی ہی خاموشی ہے، میچ شروع ہونے سے قبل مودی سٹیڈیم میں پاکستا ن کا قومی ترانہ چلایا گیا،

روہت شرما کا کہنا ہے کہ آج کے میچ سے بڑھ کر کوئی اور مقابلہ نہیں ہوسکتا، شبمن گل کی بھارتی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے،شائقین کا جذبہ دیدنی ہے،پاکستانی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ ٹاس جیت کر ہم بھی پہلے بولنگ ہی کرتے،بھارت کو بڑا ٹارگٹ دینے کی کوشش کریں گے،پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی،
پاکستان اور بھارت کے مابین میچ ڈیڑھ بجے شروع ہو ا، میچ مودی سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، جہاں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، پاک بھارت ٹیمیں 11 برس بعد بھارت میں ایک ساتھ کھیل رہی ہیں،میچ کے شروع ہونے سے قبل سٹیڈیم میں تقریب ہوئی، رنگا رنگ تقریب ٹی وی پر نشر نہیں کی گئی،

ورلڈ‌کپ میں بھارت اپنے دونوں میچ جیتا ہے تو پاکستان بھی کسی سے کم نہیں، پاکستان بھی اپنے دونوں میچ جیت چکا ہے،

تاہم ورلڈ کپ میں ابھی تک ریکارڈ کے مطابق پاکستان بھارت سے کبھی کوئی میچ نہیں جیت سکا، دونوں ٹیموں کے درمیان 7 میچز ہوئے جن میں بھارت فاتح رہا .

بھارت کے خلاف پاکستان کی پلیئنگ الیون بابر اعظم،محمدرضوان،شاداب خان،محمد نواز،امام الحق شامل شاہین شاہ آفریدی،حارث رؤف،عبداللہ شفیق شامل حسن علی،سعود شکیل،محمد افتخار پلیئنگ الیون میں شامل ہیں.

شاہین شاہ آفریدی کا آئی ایل کے ساتھ تین سالہ معاہدہ

گلگت کی غیر سرشدہ پہاڑی پر دو جاپانی کوہ پیما حادثے کا شکار،ایک لاپتہ

پاکستان آل رآؤنڈر آغا سلمان نے کس کھلاڑی کو پسندیدہ بیٹنگ پارٹنر قرار دیا؟

ذکا اشرف 14 اکتوبر کو ہونے والا پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے بھارتی شہر احمد آباد پہنچ گئے

سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے پاک بھارت میچ کے لئے ٹاس ہونے کے بعدسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ گڈ لک پاکستان کرکٹ ٹیم،

ریحام خان بھی پاکستانی ٹیم کے لئے دعا گو
پاک بھارت ٹاکرا ریحام خان پاکستانی ٹیم کے لئے دعا گو ہے، ریحام خان کا کہنا ہے کہ آاج کا دن بہت اہم ہے کیونکہ پاک بھارت میچ ہے ،ہم سب کی دعا ہے کہ پاکستان کی ٹیم جیتے ،

بھارتی ٹیم کی جیت کے لئے مندروں میں پوجا
بھارتی ریاست کرناٹک میں آج مندر میں بھارتی ٹیم کی جیت کے لئے پوجا کی گئی، پوجاڈرائیورو ں اور آٹو مالکان ایسوسی ایشن کی جانب سے کی گئی،سائیں بابا کے مندر میں پوجا کا اہتمام کیا گیا اور بھارتی ٹیم کے لئے دعا کی گئی،

کھیل کے میدان میں ہمیشہ کارکردگی جیتتی ہے. فردوس عاشق اعوان
استحکام پاکستان پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پاک بھارت میچ ہمیشہ کانٹے دار اور لہو کو گرما دینے والا مقابلہ سمجھا جاتا ہے۔ اس بات کو بھی سمجھنے کی ضرورت ہے کہ "کھیل کے میدان میں ہمیشہ کارکردگی جیتتی ہے” ہمارے سپر سٹارز اور چمکتے دمکتے ستارے دنیا کو "حیران” کرنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں اس لئے قوم کی جانب سے ان ستاروں کی حوصلہ افزائی ان کے لئے قوت ثابت ہو گی۔

Shares: