مزید دیکھیں

مقبول

نادیہ حسین کی شوہر کی گرفتار ی کے بعد سوشل میڈیا پر مبہم پوسٹ

کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ اور ماڈل نادیہ حسین نے...

سیالکوٹ: پشاور سے لائی گئی منشیات کی بڑی کھیپ برآمد، 5 ملزمان گرفتار

سیالکوٹ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض ) پولیس...

پولیس کانسٹیبل گاڑیاں چھیننے لگا ،گرفتار

کراچی: کراچی کے پوش ایریاز سے لگژری گاڑیاں چھیننے...

حارث رؤف نے بیٹے کا نام شئیر کر دیا

اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث...

پاکستان پنڈی ٹیسٹ جیت گیا، ساڑھے تین سال بعد سیریز میں فاتح

پنڈی ٹیسٹ ،پاکستان انگلینڈ سے جیت گیا

پنڈی ٹیسٹ میں پاکستان نے شاندار بولنگ اور عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کو شکست دی اور اس طرح سیریز کے تیسرے اور آخری فیصلہ کن میچ میں کامیابی حاصل کر کے سیریز اپنے نام کر لی۔پاکستانی اسپنرز نے پنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ کی بیٹنگ لائن اُکھاڑ کر رکھ دی، تیسرے روز پوری انگلش ٹیم آؤٹ ، شاہینوں کو جیت کےلئے صرف 36 رنز کا ہدف دیا گیا تھا، یہ فیصلہ کن ٹیسٹ میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا گیا،سیریز کے تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلینڈ نے 24 رنز پر 3 کھلاڑی آؤٹ کے ساتھ اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا۔ انگلینڈ کی دوسری اننگز کا آغاز مایوس کن رہا، جہاں زیک کرالی 2، بین ڈکٹ 12 اور اولی پوپ صرف ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے، ہیری بروک نے کچھ مزاحمت کی، لیکن وہ 26 رنز پر آؤٹ ہو گئے،کپتان بین سٹوکس بھی صرف 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، جب کہ جمی سمتھ نے 3 رنز کے ساتھ ان کا ساتھ دیا اور انہیں بھی ساجد خان نے آؤٹ کیا، تجربہ کار بلے باز جو روٹ نے 33 رنز بنائے، مگر نعمان علی نے انہیں بھی آؤٹ کر دیا گُس ایٹکنسن 97 کے مجموعے پر ساجد خان کی گیند پر آؤٹ ہوئے، پاکستان کے سپنرز نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا، نعمان علی نے 6 اور ساجد خان نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 267 رنز بنائے تھے، جبکہ پاکستان نے 344 رنز بنا کر اپنی اننگز کا اختتام کیا۔

پاکستان تقریباً ساڑھے 3 سال بعد اپنی سرزمین پر ایک ٹیسٹ سیریز جیتنے میں کامیاب ہوا ہے۔ آخری بار انہوں نے جنوری 2021 میں جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز جیتی تھی۔ اس دوران پاکستان کو 2022 میں آسٹریلیا، انگلینڈ، اور 2024 میں بنگلادیش کے خلاف اپنے میدان پر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ حالیہ سیریز میں، پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف اپنی سرزمین پر چوتھی بار ٹیسٹ سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل کیا ہے، جبکہ آخری بار 2005 میں یہ کامیابی ملی تھی۔ یہ جیت پاکستان کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے، خاص طور پر 8 سال بعد انگلینڈ کے خلاف اپنی زمین پر سیریز جیتنے پر۔

آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان نے پہلی مرتبہ انگلینڈ کو شکست دی ہے، اسی اسٹیڈیم میں انگلینڈ نے 2022ء میں پاکستان کو شکست دی تھی،آج راولپنڈی ٹیسٹ میچ کا فیصلہ تیسرے دن کے پہلے سیشن میں ہوگیا تھا، پاکستان نے انگلینڈ کو 9 وکٹ سے ہرا کر 3 میچز کی سیریز 1-2 سے جیت لی ہے

پاکستانی بولرز نے انگلینڈ کی بیٹنگ لائن کو دباؤ میں رکھا، جس کی بدولت انگلینڈ کی ٹیم کم اسکور پر آؤٹ ہوگئی۔ اس کے بعد پاکستانی بیٹسمینوں نے سنبھل کر کھیلتے ہوئے مطلوبہ ہدف کو حاصل کیا۔ اس فتح نے پاکستان کے کرکٹ کیمپ میں خوشی کی لہر دوڑا دی ہے اور یہ ان کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔

کھلاڑیوں کے جذبے اور ٹیم ورک نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ،وزیراعظم
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ سیریز میں فتح پر قوم کو مبارکباد دی ہے،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز میں کرکٹ ٹیم نے شاندار کھیل پیش کیا ، کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے جذبے اور ٹیم ورک نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے ،پوری قوم کرکٹ ٹیم کی اس کامیابی پر خوش ہے ،انشاء اللہ کامیابیوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا

انگلینڈ کیخلاف سیریز میں کامیابی، وزیراعلیٰ پنجاب،سندھ،خیبر پختونخوا کی ٹیم کو مبارکباد
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے انگلینڈ کے خلاف سیریز میں کامیابی پر پاکستان کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ساجد خان اور نعمان علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا،سعود شکیل نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی، پاک انگلینڈ سیریز میں بہترین ٹیم ورک دیکھنے کو ملا۔

دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ٹیسٹ سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے،امید ہے آئندہ بھی قومی کرکٹ ٹیم اس طرح کی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، پاکستانی ٹیم کی مزید کامیابیوں کے لیے دعاگو ہوں۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سیریز میں کامیابی پر کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان کا انگلینڈ کو شکست دینا خوشی کی بات ہے،ٹیسٹ سیریز میں کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں،لگن اور جذبہ منزل کو حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے،ہم متحد ہوکر کامیابیاں حاصل کرسکتے ہیں،سندھ اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے جدوجہد جاری رہےگی

اسپیکر سردار ایاز صادق نے پاکستانی کرکٹ ٹیم اور قوم کو شاندار کامیابی پر مبارکباددی ہے اور کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز 1-2 سے جیتنے پر مبارک باد دیتا ہوں،پاکستانی ٹیم نے شاندار کم بیک کیا ہے، پاکستانی ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، امید ہے کہ کھلاڑی آئندہ بھی اسی طرح پاکستان کا نام روشن کرتے رہیں گے،

پاکستان کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار فتح پر برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی ہے،برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پاکستان ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ سیریز میں پاکستانی ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیت اپنے نام کی۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan