داعش کی مدد کاالزام ،پاکستانی شہری کو کینیڈا میں گرفتار کر لیا گیا
کینیڈا میں پاکستانی شہری محمد شاہزیب کو گرفتار کیا گیا ہے جس کے بارے میں حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ شاہزیب داعش کی مدد کر رہا تھا ،شاہ زیب نیویارک کے یہودی مرکز میں لوگوں کو اجتماعی طور پر نشانہ بنانے کی کوشش کررہا تھا،پاکستانی شہری کی عمر 20 سال ہے اور وہ شاہ زیب جدون کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، شاہ زیب کو نیویارک میں دائر کی گئی شکایت کے سبب کینیڈا میں گرفتار کیا گیا ،اٹارنی جنرل میریک گارلینڈ کا دعویٰ ہے کہ شاہ زیب 7 ستمبر کی قریبی تاریخ میں نیویارک میں زیادہ سے زیادہ یہودیوں کو قتل کرنے کی سازش کررہا تھا تاہم ایف بی آئی اور کینیڈین حکام کی بروقت کارروائی سے یہ سازش ناکام بنادی گئی
بروکلین میں یہ حملہ حماس کی جانب سے اسرائیل پر حملے کے تقریباً ایک سال بعد ہونا تھا،میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ زیب خان نے دو انڈر کور اہلکاروں کے سامنے اعتراف کیا تھا کہ وہ اور امریکا میں مقیم داعش کا ایک حامی حملے کی سازش کررہے ہیں، اگر وہ کامیاب ہوگیا تو یہ گیارہ ستمبر کے بعد امریکا میں سب سے بڑا حملہ ہوگا،شاہزیب نے کینیڈا سے امریکی سرحد آنے کے لیے تین گاڑیاں تبدیل کی تھیں تاہم سرحد سے بارہ میل کے فاصلے پر ہی اسے اورمس میں گرفتار کرلیا گیا تھا
گیارہویں جماعت کی طالبہ کے ساتھ 7 ملزمان کی 48 گھنٹے تک اجتماعی زیادتی
لاوارث لاشوں کی فروخت،سابق آر جی کار پرنسپل سندیپ گرفتار
ڈیٹنگ ایپس،ہم جنس پرستوں کے لئے بڑا خطرہ بن گئیں
دوہرا معیار،موبائل میں فحش ویڈیو ،اور زیادتی کے مجرموں کو سزا کا مطالبہ
بھارت میں خاتون ڈاکٹر زیادتی و قتل کیس،سپریم کورٹ نے سوال اٹھا دیئے
بھارت،موٹرسائیکل پر لفٹ مانگنے والی کالج طالبہ کی عزت لوٹ لی گئی
بیٹی کی لاش کی کس حال میں تھی،خاتون ڈاکٹر کے والد نے آنکھوں دیکھا منظر بتایا








