بورس جانسن پارلیمنٹ کی رکنیت سے مستعفی
سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے پارلیمنٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا
میڈیا رپورٹس کے مطابق بورس جانسن کے خلاف پارلیمانی کمیٹی میں تحقیقات ہورہی ہیں ان پر کرونا لاک ڈاؤن کے دوران پارٹی کرنے کا الزام تھا ،سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ پارٹی اور سیاست سے باہر کرنا چاہتے ہیں، پارلیمانی رکنیت چھوڑ دی،سیاست میں واپس آؤں گا،
مارچ میں پارلیمنٹ کودیئے گئے شواہد میں بورس جانسن نے پارلیمنٹ کو گمراہ کرنے کا اعتراف کیا تھا، بورس جانسن نے استعفے کا فیصلہ پارٹی گیٹ رپورٹ موصول ہونے کے بعد کیا یہ رپورٹ پرویلجز کمیٹی نے تیار کی تحقیقات کے نتیجے میں کمیٹی نے رکن پارلیمنٹ بورس جانسن پر دس روز سے زائد ایوان میں داخلے پر پابندی لگانے کی سفارش کی ،بورس جانسن نے استعفے پر کہا کہ کمیٹی ثابت نہیں کرسکی کہ میں نے جان بوجھ کر پارلیمنٹ کو گمراہ کیا انہوں نے کمیٹی کو کنگرو کورٹ سے بھی تشبیہ دی اور الزام لگایا کہ انہیں سیاست سے باہر کرنے کی سازش کی گئی
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن مستعفی ہوگئے ،
نیدرلینڈز میں نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنے پر بورس جانسن گرفتار