خیبر پختونخوا کے علاقے مردان میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، مردان میں گولیاں چل گئیں
مردان میں فائرنگ سے اے ایس آئی کی موت ہو گئی ہے، واقعہ تخت بائی میں پیش آیا، پولیس نے ناکہ بندی کر رکھی تھی، اسی دوران پولیس نے ناکے پر موٹر سائیکل سواروں کو روکا جنہوں نے رکنے کی بجائے پولیس پر گولیاں چلا دیں ، گولی اے ایس آئی کو لگی جس سے موقع پر ہی موت ہو گئی، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے،








