ٹانک ،نامعلوم افراد کی فائرنگ، پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی حبیب اللہ خان کنڈی جاں بحق ہو گئے
سابق رکن قومی اسمبلی داوڑ کنڈی کے کزن اور ٹانک سے قومی اسمبلی کے سابق امیدوار حبیب اللہ خان کنڈی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے، حبیب اللہ خان کنڈی پرحملہ ٹانک کے گاؤں رنوال میں پیش آیا. اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی،پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کی جائیں گی۔ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ۔
حبیب اللہ خان کنڈی نے 2018 میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا تھا، صدر پی ٹی آئی ٹانک کے عہدے پر بھی رہ چکے ہیں۔9مئی کے واقعات کے بعد حبیب اللہ کنڈی نے پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا تھا
دوسری جانب خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں انسدادِ پولیو مہم ایک باپر پھر ملتوی کر دی گئی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر انسدادِ پولیو مہم ملتوی کی گئی جس کی تصدیق ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر نے بھی کر دی ہے۔