مزید دیکھیں

مقبول

سیالکوٹ: مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر سمیت 3 ایجنٹ گرفتار

سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض) مراکش کشتی حادثے میں...

حکومت اب مزید بجلی نہیں خریدے گی ،اویس لغاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری نے...

ٹرمپ نے یوکرین کے لیے تمام فوجی امداد روک دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کے لیے فوجی...

ڈی چوک خالی کروا لیا گیا، لائٹس ،مارکیٹس بند،رات آپریشن کا امکان

پی ٹی آئی احتجاج،پاک فوج کے دستے ڈی چوک آئے اور پھر واپس چلے گئے،

ڈی چوک پر رینجرز نے تحریک انصاف کے مظاہرین پیچھے دھکیل کر دوبارہ کنٹرول سنبھال لیا ہے،ڈی چوک کی لائٹس بھی بند کر دی گئی ہیں، ڈی چوک پہنچنے والے پی ٹی آئی کے 200 سے زائد کارکنوں کو رینجرز نے پیچھے دھکیل دیا ہے، جبکہ بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور جناح ایونیو پر سیونتھ ایونیو کے مقام پر پہنچ گئے ہیں۔
قوی امکان ہے کہ ڈی چوک پر پی ٹی آئی مظاہرین کے خلاف آپریشن کیا جائے گا،پی ٹی آئی رہنما عاطف خان کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ ڈی چوک سے آگے جارہے ہیں، ڈی چوک سے آگے نہیں جانا،ڈی چوک سے آگے بڑھنے والوں پر فوج اور رینجرز نے فائرنگ کردی،تین لوگ میرے سامنے زخمی ہوگئے ہیں،عمران خان نے ڈی چوک تک کال دی ہے،عمران خان کے آئندہ لائحہ عمل کا انتظار کریں گے،کوئی کارکن آگے بڑھنے کی کوشش نہ کریں،

علاوہ ازیں پی ٹی آئی کارکنان نے علی امین گنڈاپور پر بوتلیں اچھال دی،کارکنان کی جانب سے علی امین گنڈاپور پر حملے کی بھی کوشش کی گئی،علی امین گنڈاپور گاڑی سے باہر نکل کر کارکنان سے خطاب کرنا چاہتے تھے اس موقع پر کارکنان کی جانب سے حملہ کیا گیا.

تحریک انصاف کے مظاہرین کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، حکمت عملی تیار
اسلام آباد میں تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر انتظامیہ نے بڑا ایکشن پلان تیار کر لیا گیا،ڈی چوک تک پہنچنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کی مکمل تیاری کر لی گئی ہے،ڈی چوک کے اردگرد کے سیکٹرز میں قائم تمام مارکیٹس کو انتظامیہ نے فوری طور پر بند کروا دیا، میلوڈی، بلیو ایریا، آبپارہ، ایف-6 اور ایف-7 کی مارکیٹس مکمل طور پر سیل کر دی گئیں،رات کی تاریکی میں بڑے آپریشن کی منصوبہ بندی جاری ہے، آئی جے پی روڈ اور اسلام آباد کے اہم داخلی و خارجی راستے خالی کرانے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں،انتظامیہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے اور مظاہرین کو سختی سے نمٹنے کا ارادہ رکھتی ہے،اسلام آباد میں کشیدہ حالات کے پیش نظرکسی بھی بڑے ایکشن کی توقع کی جا رہی ہے،

قبل ازیں ڈی چوک میں کنٹنیرز کے اوپر بھی فوج کے اہلکاروں نے پوزیشن سنبھال لی تھی تا ہم بعد ازاں پاک فوج کے دستے ڈی چوک سے روانہ ہو گئے، اس موقع ہر مسجد سے اعلانات کئے جا رہے ہیں کہ احتجاج سب کا حق ہے، توڑ پھوڑ نہ کریں، لوگوں کو نقصان نہ پہنچائیں، پُر امن رہیں، قانون کو ہاتھ میں لینے پر کارروائی کی جائے گی۔ڈی چوک سے میڈیا ٹیموں اور ڈی ایس این جیز کو ہٹا دیا گیا ہے،

تحریک انصاف کے کارکنان اور رہنماؤں پر مشتمل قافلہ ڈی چوک کی جانب رواں دواں ہے جب کہ پی ٹی آئی کے متعدد کارکنان بھی ڈی چوک پہنچ چکے ہیں،ڈی چوک اور اطراف میں سکیورٹی سخت ہے اور ڈی چوک کی طرف بڑھنے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا جبکہ ریلی کی قیادت کرنے والوں کو بھی گرفتار کیا جائے گا،ڈی چوک میں پی ٹی آئی کارکنان کینٹینر پر چڑھ گئے اور عمران خان کے حق میں نعرے بازی کی،

پی ٹی آئی رہنما سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا پہلا قافلہ تمام رکاوٹیں عبور کر کے ڈی چوک پہنچ گیا ہے، اس موقع پر مظاہرین پر پولیس کی جانب سے شلینگ کی جا رہی ہے تو وہیں پی ٹی آئی کارکنان پولیس پر پتھراؤ کر رہے ہیں،ڈی چوک ابھی تک کارکنان پہنچے ہیں تا ہم پی ٹی آئی کی قیادت میں سے ابھی تک کوئی ڈی چوک نہیں پہنچا،

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مارکیٹس بند کرانا شروع کردی گئی ہیں،مختلف سیکٹرز میں مارکیٹس بند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے،سیکٹر ایف 10 اور 11 میں بھی مارکیٹس بند کرانے کی ہدایات دے دی گئیں،جی 6 جی 7 جی 8 کی مارکیٹس بھی بند کرانے کے احکامات جاری کر دیئے گئے،ایف 6 اور ایف 7 کی مارکیٹس کی بند کرانے کے احکامات دے دیئے گئے.

عمران خان کے احکامات تک ڈی چوک سے آگے نہیں جانا، علی امین گنڈا پور
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے مظاہرین سے خطاب میں کہا کہ ڈی چوک مطلب ڈی چوک، جب تک عمران خان کا حکم نہیں ہو گا، واپس نہیں جائیں گے، ہمیں اپنا دھرنا دینے دو، یہ ہمارا مُلک ہے، اِس مُلک کو آزاد کرانے کےلئے ہمارے آبائو اجداد نے قربانیاں دی ہیں، کسی کا باپ بھی ہمارے اوپر غلط نظام مسلط نہیں کر سکتا،عمران خان نے ہمیشہ پُرامن رہنے کا درس دیا ہے،ڈی چوک سے آگے ہم نے نہیں جانا جب تک عمران خان کے احکامات نہیں آتے،ڈی چوک سے آگے کا علاقہ جو عمران خان نے جانے کا نہیں کہا ہم نے اس کی حفاظت کرنی ہے،ہمارے پُرامن احتجاج میں ایسےغلط لوگ شامل کروائےجائیں گے جو پُرامن ماحَول کو خرابِ کرنے کی کوشش کریں گے،یہ عمران خان کا ٹائیگر ہے یہ پاکستان تحریک انصاف کا کارکن ہے انکی سوچ پُرامن ہے

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ پنجاب بھر سے اکثر کارکنان اور ٹکٹ ہولڈر آج اپنے شہروں سے نکلنے میں کامیاب ہو چکے ہیں اور اسلام آباد کے راستے میں ہیں۔ جو اب تک نہیں نکلے وہ اکیلی اکیلی گاڑی کو ناکوں سے گزاریں یا متبادل کچے راستے اپنائیں۔ سفر کے دوران سوشل میڈیا سے پرہیز کریں اور اسلام آ باد پہنچ کر ہی اعلان کریں۔

خاتون صحافی و اینکر غریدہ فاروقی ایکس پر کہتی ہیں کہ حیران کن طور پر کسی بھی مرحلے، کسی بھی جگہ پر نہ تو بشری بی بی نہ علی امین گنڈاپور کو گرفتار تو کیا، کوشش تک بھی نہ کی گئی۔ اسلام آباد داخلے کے بعد کئی مقامات خاص کر G9 سے لے کر جناح ایونیو فلائی اوور تک ایک بھی پولیس،سیکورٹی جوان موجود نہیں تھا، نہ تو پی ٹی آئی کو روکنے کی کوشش کی گئی نہ گرفتار کرنے کی۔ یہ سب حیران کن۔ یا غالبا حکومت بیلاروس کے صدر،وفد کی واپسی کی منتظر یا اسلام آباد کی رات کی سخت سردی، ناکافی وسائل، کھانے پینے و دیگر سہولیات کے exhaust ہو کر دھرنے کے ازخود اختتام کی ‘wait and watch policy’ کی حامی ۔۔۔۔۔۔

اگر کوئی یہ کہے کہ بیوی خان کو چھوڑ کر چلی گئی تو جھوٹ ہو گا،بشریٰ بی بی کا اعلان
بشریٰ بی بی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خان ایک شاہین ہے، شاہین کی پرواز اونچی ہوتی ہے، خان کے ساتھ جتنے گدھ تھے سب جان گئے،گدھ ہمیشہ شاہین کے مطابق پرواز کی کوشش کرتا ہے لیکن جہاں مردار نظر آتا ہے وہیں گرجاتا ہے،خان نے مجھے جو لائحہ عمل دیا تھا وہ میں نے پارٹی کو امانت کے طور پر دے دیا ہے،جب تک عمران خان ہمارے درمیان نہیں آتا ہم ڈی چوک نہیں چھوڑیں گے۔ میں آخری ہوں گی جو ڈی چوک نہیں چھوڑوں گی اگر کوئی کہے ڈی چوک چھوڑ دیا میں نے تو وہ جھوٹ ہو گا۔ میرا وعدہ ہے کہ آخری عورت ہوں گی جو خان کو لئے بغیر نہیں جاؤں گی اگر کوئی یہ کہے کہ بیوی خان کو چھوڑ کر چلی گئی تو جھوٹ ہو گا، آپ لوگوں نے وعدہ کرنا ہے جب تک عمران خان ہمارے درمیان نہیں آتے، ڈی چوک نہیں چھوڑیں گے،عمران خان کو اٹک جیل میں ایک بالٹی پانی دیا جاتا تھا اسی کو پینا اور اسی سے وضو کرنا ہوتا تھا ایک چارپائی ایسی دی گئی جس پر سویا ہی نہیں جا سکتا تھا نیچے فرش پر گند ہوتا تھا ۔انہوں نے جتنا ناروا سلوک خان کے ساتھ روا رکھا،اگر کوئی دوسرا سیاستدان ہوتا تو وہ کب کا ہاتھ کھڑا کر چکا ہوتا۔خان کو آئینہ تک نہیں دیا جاتا تھا تاکہ وہ شیو کر سکے۔کئی کئی دن خان منہ نہیں دھو سکتا تھا۔زمین پر اتناگندہوتا تھا کہ انسان سو نہیں سکتا تھا

خان نے تو ہمیشہ کہا فوج بھی میری ہے اور ملک بھی میرا تو پھر لڑائی کس چیز کی، بشریٰ بی بی
بشریٰ بی بی کا مزید کہنا تھاکہ انہوں نے خان کی بیوی کے ساتھ کیا کیا میں حلفاً کہتی ہوں انہوں نے مجھے ہارپک پلائی 20 دن میں چل نہیں سکی، بات نہیں کر سکی، اس کو چھوڑیں، ہمارا فوکس لیڈر خان پر ہونا چاہئے، اسلام آباد پنڈی کے لوگوں سے اپیل ہے نکلیں ،کب تک ٹی وی پر بیٹھ کر تماشا دیکھیں گے، انہوں نے سب کچھ بند کر دیا، اللہ نے ساری مشکلیں ہٹا کر ہمیں یہاں پہنچا دیا،یہ ہمارے رب کا احسان نہیں تو اور کیا ہے،خان بے گناہ جیل میں ہے، لوگوں کو نظر کیوں نہیں آتا، خان نے تو ہمیشہ کہا ہے فوج بھی میری ہے اور ملک بھی میرا تو پھر لڑائی کس چیز کی،

کھانے پینے کی کمی ہو پھر بھی جگہ نہیں چھوڑنی، اللہ آزماتا ہے، بشریٰ بی بی کی مظاہرین کو نصیحت
بشریٰ بی بی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کو کھانے کی کمی ہو، پانی کی کمی ہو تو آپ نے وہ جگہ نہیں چھوڑنی، کیونکہ یہ حق کے خلاف ہوتا ہے،اللہ آزماتا ہے، سب نے بندوبست کرنا ہے،جب تک خان نہیں رہا ہوتا ہم سب وہیں رہیں گے، یہ آپ کے پاس آخری موقع ہے، ملک کے لئے نکلنا پڑے گا، اسلام آباد پنڈی والوں کو قافلوں کا خیال کرنا پڑے گا،انتظامیہ سے اپیل ہے مسلمان بھائی مسلمان بھائی کو نہیں مارتا ہم پرامن ہیں پھر آپ ہم پر شیلنگ کیوں کرتے ہیں کیا آپکو نظر نہیں آتا کہ خان سچ کے ساتھ ہے حق پر ہے ،پھر آپ شیلنگ کیوں کرتے ہیں،

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے شرپسند کارکنان کے حملوں سے رینجرز کے تین اہلکار شہید ہو گئے ہیں،مظاہرین نے سرکاری املاک پرحملے کیے اور ناقابل تلافی نقصان پہنچایا،اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے مظاہرین زیروپوائنٹ سے ہوتے ہوئے ڈی چوک پہنچ چکے ہیں، بشریٰ بی بی قافلے کی قیادت کر رہی ہیں، اسد قیصر، عالیہ حمزہ و دیگر رہنما بھی بشریٰ بی بی کے احتجاجی قافلے میں شریک ہیں،

میں جیل میں،اب فیصلے بشریٰ کریں گی،عمران خان کے پیغام سے پارٹی رہنما پریشان

پی ٹی آئی احتجاج، بشریٰ کا مشن کامیاب، سیاست میں باضابطہ انٹری،علیمہ "آؤٹ”

عوام نے 24 نومبر کی کال مسترد کر دی، شرجیل میمن

پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا بھی "وڑ”گیا

عمران خان کی جانب سے "فائنل کال” پنجاب میں "مس کال” بن گئی

پی ٹی آئی احتجاج،خیبر پختونخوا سے 12 سو سے زائد چھوٹی بڑی گاڑیاں،شرکا کی تعداد

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan