بارودی مواد برآمدگی کا مقدمہ،رؤف حسن کو جیل بھجوا دیا گیا

0
80
rauf hassan

تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن کو جیل بھجوا دیا گیا،

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں رؤف حسن کا جسمانی ریمانڈ ختم ہونےپر کیس کی سماعت ہوئی، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی، رؤف حسن کو عدالت پیش کیا گیا،تفتیشی افسر نے روف حسن کے مزید سات روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جو عدالت نے مسترد کر دی، عدالت نے رؤف حسن کو جوڈیشل کر دیا،رؤف حسن کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں بارودی مواد برآمدگی کا مقدمہ درج ہے،

رؤف حسن کو جیل بھجوائے جانے کے بعد درخواست ضمانت دائر کی گئی جس پر عدالت نے درخواست ضمانت پر نوٹس جاری کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ریکارڈ پہلے بھی کئی مرتبہ میرے سامنے آچکاہےاھر اب نہیں بھی آتاتو فیصلہ کردوں گا.

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی سیکریٹریٹ پر چھاپا مار کر احمد وقاص جنجوعہ جبکہ ایف آئی اے نے ریاست مخالف پروپیگنڈے میں ملوث ہونے پر رؤف حسن کو گرفتار کیا تھا

رؤف حسن اور دیگر ملزمان دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

تحریک انصا ف،یہودی صیہونی لابی کا گٹھ جوڑ،ثبوت سامنے آ گئے

Leave a reply