پی ٹی آئی رہنما سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے لئے اڈیالہ جیل پہنچ گئے
اڈیالہ جیل پہنچنے والوں میں پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر سیف شامل ہیں،دونوں رہنماؤں کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی ہے، اڈیالہ میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عمران خان سے ملاقات جاری ہے ،ملاقات میں احتجاج کے حوالہ سے مشاورت کی گئی، ملاقات کے بعد بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ احتجاج جاری رہے گا،ملتوی نہیں ہو گا ،احتجاج کی کال عمران خان کی ہے، مذاکرات ہوتے رہیں گے، لیکن احتجاج ملتوی نہیں ہو گا
دوسری جانب پی ٹی آئی کا احتجاج دوسرے روز میں داخل ہو گیا ہے،اسلام آباد اور راولپنڈی کو ملانے والے راستے دوسرے روز بھی بند ہیں،پی ٹی آئی کا قافلہ بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور کی قیادت میں ہزارہ انٹرچینج سے ایم ون پر روانہ ہو گیا ہے ، بشریٰ بی بی نے آج پھر کارکنان سے خطاب کیا ہے، کئی مقامات پر پولیس سے جھڑپیں بھی ہوئی ہیں،کارکنان نے پولیس کی گاڑی کو بھی آگ لگائی ہے،