صدر مملکت آصف علی زرداری بارے متنازعہ بیان متعلق کیس میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا
جوڈیشل مجسٹریٹ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد یاسر محمود نے آصف علی زرداری بارے متنازعہ بیان کے کیس میں شیخ رشید کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا،دوران سماعت وکیل صفائی سردار رازق کا کہنا تھا شیخ رشید احمد پر درج ایف آئی آر میں قوانین کو فالو نہیں کیا گیا، شیخ رشید پر تو پرائیویٹ شخص کے خلاف بات کا الزام ہے،وکلاء کی جانب سے شیخ رشید احمد کو تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے سے بری کرنے کی استدعا کی گئی جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔
عدالت پیشی کے موقع پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مجھے یہ نہیں پتا ٹرمپ کے آنے سے سیاسی تبدیلی ہو سکتی ہے یا نہیں،جس ملک میں دکاندار، کسان اور عوام خوش نہ ہو آئی ایم ایف آئی ہوئی ہے اس سے مزاکرات بھی خفیہ ہورہے ہیں،یہ خفیہ خفیہ کھیلتے ہیں اسی لیے ان کو گالیاں پڑ رہی ہیں۔ ان کی وہ مثال ہے پلّے نئیں دھیلا، کردی میلہ میلہ،