سمری منظوری کا وقت ختم ،پنجاب حکومت نے وائس چانسلرز تعینات کردیئے
خواتین کی 5 جامعات سمیت 6 یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز تعینات کئے گئے ہیں،فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی میں ڈاکٹر بشریٰ مرزا وائس چانسلر تعینات کی گئی ہیں،ڈاکٹر عظمیٰ قریشی لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر تعینات کی گئی ہیں،گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں کنول امین وائس چانسلر تعینات کی گئی ہیںَ، شازیہ بشیر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کی وائس چانسلر تعینات کی گئی ہیں،شازیہ انجم گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاولپور وائس چانسلر تعینات کی گئی ہیں
واضح رہے کہ گورنر پنجاب نے دوسری بار اعتراض لگا کر سمریاں واپس بھیج دی تھیں،پنجاب حکومت نے ایکٹ 105کے تحت وائس چانسلرز کے آرڈرز جاری کردیئے ،خواتین یونیورسٹیز میں بھی وائس چانسلرز کی تقرری کردی گئی۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے صوبے کی 14 یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی تقرری کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے بھیجی گئی سمری پر اعتراض اٹھایا تھا اور انہوں نے اس سمری میں تجویز کردہ ناموں پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سرچ کمیٹی کی شفافیت پر سوالات اٹھائے ہیں۔گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ سرچ کمیٹی کی جانب سے تجویز کردہ کچھ ناموں کے خلاف کرپشن اور انتظامی بدعنوانیوں کے الزامات سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی جانب سے ہر یونیورسٹی کے لیے صرف ایک نام تجویز کیا گیا ہے، جبکہ اصولی طور پر ہر یونیورسٹی کے لیے تین نام بھیجے جانے چاہیے تھے۔ گورنر نے وضاحت کی کہ وزیر اعلیٰ کے پسندیدہ افراد کی تقرری پر زور دینا مناسب نہیں۔سرچ کمیٹی کی ساکھ پر انگلیاں اٹھ رہی ہیں، اور ان کے پاس اس بات کے شواہد موجود ہیں کہ کمیٹی کی سلیکشن شفاف نہیں تھی۔ انہوں نے واضح کیا کہ سرچ کمیٹی کے عمل سے وہ مطمئن نہیں اور کئی وائس چانسلرز پر کرپشن اور ناقص منیجمنٹ کے الزامات ہیں، جس کے باعث ان کی تقرری پر اعتراضات ہیں۔
گورنر پنجاب یونیورسٹی میں اپنا وائس چانسلر لگوانا چاہتے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب
پی آئی اےکی نجکاری کیلئے 6کمپنیوں نے پری کوالیفائی کرلیا
پی آئی اے کا خسارہ 830 ارب روپے ہے، نجکاری ہی واحد راستہ ہے، علیم خان
پیشکشوں میں توسیع کا وقت ختم، نجکاری کمیشن پری کو آلیفیکیشن کریگا:عبدالعلیم خان








