پاسپورٹ کے اجرا میں تاخیر،قومی اسمبلی میں سوال،عطا تارڑ کا جواب

qomi

سپیکر ایازصادق کی صدارت میں قومی اسمبلی کااجلاس ہوا

وزیراطلاعات عطاتارڑ نےقومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ ایس سی اوسربراہ اجلاس کاکامیاب انعقادپاکستان کی اہم کامیابی ہے،پاسپورٹ کے اجراء کے وقت دستاویزات کی تصدیق بہت اہم عمل ہے،
پاسپورٹ دفاترمیں دستاویزات کی تصدیق کاباقاعدہ نظام موجودہے،انسانی سمگلنگ اورفراڈکے معاملات پرایف آئی اے کارروائی کرتاہے، پاسپورٹ آفس میں نئے سکینرز اور مشینیں نصب کی گئی ہیں، پاسپورٹ کے پورے نظام کو بہتر کیا گیا ہے، افغان شہریوں کے حوالے سے دستاویزات کی تھری ٹیئر لیول پر سکروٹنی کی جاتی ہے، پاسپورٹ کو حتمی اجراءسے قبل نادرا کے ڈیٹا بیس سے تصدیق کی جاتی ہے،فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ (ایف آر سی) سے بھی پاسپورٹ کی تصدیق کی جاتی ہےفیک پاسپورٹ کے ایشو کا ابھی تک کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، جو پاکستانی نہیں اسے پاکستان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ نہیں جاری کیا جاتا، پاسپورٹ آفس میں تصدیق کا مکمل میکنزم موجود ہے، مکمل پروف فراہم کرنے کے بعد ہی پاسپورٹ اور نادرا سے شناختی کارڈ جاری کیا جاتا ہے،نان پاکستانی کو کسی قسم کا شناختی کارڈ یا پاسپورٹ جاری نہیں کیا جاتا، اس حوالے سے قوانین موجود ہیں، نادرا میں ایف آر سی کا نظام موجود ہے، ایف آر سی کا نظام اسی لئے بنایا گیا تھا کہ پوری فیملی کی تصدیق ہو سکے، اگر کوئی مخصوص کیس ہے تو اس کا نوٹس لیا جائے گا،

جے یو آئی کے نور عالم خان نے قومی اسمبلی میں کہا تھا کہ روزگار نہیں دے سکتے ۔دہشت گردی ختم نہیں کر سکتے ۔ پاسپورٹ اورشناختی کارڈ پر پابندی کیوں ؟ بیرون ملک روزگار پر بھی تم پابندی لگا رہے ہو ،پاسپورٹ بننے پر پابندی کیوں ہے، پیسے دے کر جلد پاسپورٹ بنا دیا جاتا ہے، ایسا کیوں ہے،

ایک سیاسی جماعت نے بھرپور کوشش کی کہ طالب علموں کے ذریعے امن و امان کو خراب کیا جائے،عطا تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے اراکین قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی، عبدالقادر پٹیل، شائستہ پرویز کے سوال پر جواب میں کہا کہ 29 اپریل 2024ءکو نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کے رولز بنائے گئے، ریگولر چیئرمین اور دیگر عہدیداروں کی تقرری کے حوالے سے معاملات زیر غور ہیں،آئندہ دو ماہ کے دوران اسے مکمل طور پر فعال کیا جائے گا،سائبر کرائم ونگ ایف آئی اے کے تحت کام کر رہا ہے،سائبر کرائم کے کیس پر پیکا ایکٹ کے تحت ایف آئی اے کارروائی کرتا ہے، پنجاب کے حوالے سے جو بات کی گئی اس بارے وزیراعلیٰ پنجاب نے بھرپور پریس کانفرنس کی ہے، ایک سیاسی جماعت نے بھرپور کوشش کی کہ طالب علموں کے ذریعے امن و امان کو خراب کیا جائے،آپ کو ان کی تقریر میں کبھی فلسطین میں جاری مظالم پر بات نہیں ملے گی ، ان کا تعلق واسطہ آج بھی اسرائیل سے ہے ،ایس سی او کانفرنس کو سبوتاژ کرنے کی سازش کی گئی ،پی ٹی آئی نے کبھی برداشت نہیں دکھائی ، پی ٹی آئی نے کبھی دوسری جماعت یا شخص کا موقف نہیں سنا عوام کے سامنے یہ تمام حقائق رکھ دیئے ہیں، ہتک عزت کا قانون پنجاب حکومت نے بنایا تھا، اس کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے، وزارت داخلہ کے تحت سی ڈی اے راول ڈیم کی صفائی مہم شروع کی گئی،حکومت پنجاب کے تعاون سے سی ڈی اے صفائی کی مہم چلاتا ہے،راول ڈیم پر سپورٹس کی سرگرمیاں بھی منعقد کی جاتی ہیں، سی ڈی اے نے راول ڈیم پر سیاحوں کے لئے تفریحی مقامات بھی تیار کئے ہیں،

دوسری جانب چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں سینیٹ کا اجلاس ہوا،ایس سی اوسربراہ اجلاس کے کامیاب انعقاد سے متعلق سینیٹ میں قراردادپیش کر دی گئی،قرارداد سینیٹر شیری رحمان نے پیش کی،قرارداد میں کہا گیا کہ ایس سی او سربراہ اجلاس پاکستان کی بڑی کامیابی ہے،ایک طویل عرصے بعد پاکستان میں عالمی سطح کا اجلاس منعقد ہونا بڑی کامیابی ہے،ایس سی او سربراہ اجلاس کے ذریعے بین الاقوامی برادری میں پاکستان کا سفارتی قد بڑھا ہے،یہ پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی ہے،ایس سی او سربراہ اجلاس کے انعقاد سے پاکستان کو علاقائی تجارت ، امن و استحکام کو فروغ ملے گا

آئینی ترمیم میں ہزارہ صوبہ شامل کیا جائے،خیبر پختونخوا کا نیا نام قبول نہیں،سردار یوسف

آئینی ترامیم، خصوصی کمیٹی اجلاس،عمر ایوب کی حکومتی اراکین سے تلخ کلامی

وفاقی آئینی عدالت کا قیام قائداعظم کا خواب تھا، بلاول

آئینی ترامیم، حکومتی مسودہ سامنے آ گیا، خصوصی کمیٹی کا اجلاس آج پھر

وفاقی حکومت بہت پر اعتماد ہے کہ ان کے پاس نمبر گیم ہیں،بلاول

آئینی ترامیم، آج حکومتی ڈرافٹ ملا،دیکھتے ہیں بات کہاں تک پہنچتی،مولانا فضل الرحمان

آئینی ترامیم میں کیا ہے؟مسودہ باغی ٹی وی نے حاصل کر لیا

آئینی ترامیم،قومی اسمبلی،سینیٹ اجلاس آج،مولانا فضل الرحمان اہمیت اختیار کر گئے

عمران خان نے اشارہ کیا تو بنگلہ دیش کو بھول جاؤ گے،بیرسٹر گوہر کی دھمکی

ہوسکتا ہے جنرل فیض حمید اندر یہ گانا گا رہے ہوں کہ آ جا بالما تیرا انتظار ہے، خواجہ آصف

بل پیش کرنے سے پہلے کابینہ سے منظوری لازمی ہے،بیرسٹر گوہر

وفاقی حکومت کا علیحدہ آئینی عدالت کے قیام کا منصوبہ

پارلیمنٹ کو کوئی بھی آئینی ترمیم کرنے کا اختیار ہے،احسن بھون

لاہور:پاکستان کوکلئیر ویلفیئر آرگنائزیشن کا پہلا باضابطہ اجلاس،اہم فیصلے کئے گئے

پیدائشی سماعت سے محروم بچوں کے کامیاب آپریشن کے بعد”پاکستان زندہ باد” کے نعرے

Comments are closed.