روس میں یہودی،عیسائی عبادتگاہوں سمیت پولیس چیک پوسٹ پر حملہ،7 کی موت

0
102
russua ganka

روس میں نامعلوم افراد نے یہودی اور عیسائی عبادتگاہوں پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 7 افراد کی موت اور 13 زخمی ہوئے ہیں

واقعہ داغستان میں پیش آیا، نامعلوم مسلح افراد نے دو گر جا گھروں اور یہودی عبادت گاہوں پر حملہ کیا، فائرنگ کی اور پھر آگ لگا دی، ملزما ن نے پولیس چیک پوسٹ پر بھی حملہ کیا،گولیاں برسائیں ، واقعہ میں سات افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ 13 زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا،

میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے میں مرنے والوں میں ایک گرجا گھر کاپادری بھی شامل ہیں، جبکہ دیگر چھ پولیس اہلکار وں کی موت ہوئی ہے، زخمیوں میں بھی 12 پولیس اہلکار شامل ہیں، پولیس نے جوابی کاروائی جس میں دونوں حملہ آور جان سے گئے.روس کی تحقیقاتی کمیٹی کے مطابق دہشت گردی کی کارروائیوں پر مجرمانہ تحقیقات شروع کر دی ہیں

Leave a reply