پرویز الہیٰ عقبی راستے سے فرار ہوئے، ایک اور مقدمہ درج

دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کیلئے پوری فورس چوکس ہے۔ پرویز الہٰی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے‌صدر چودھری پرویز الہیٰ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا

پولیس کی جانب سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، پرویز الہٰی کے گھر پر چھاپے کے دوران مزاحمت کرنے پر پولیس نے پرویز الہٰی سمیت 50 سے زائد نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا مقدمہ انسپکٹر اینٹی کرپشن کی مدعیت میں درج کیا گیا، درج ایف آئی آر میں کہا گیا کہ پولیس گرفتار کرنے گئی تو پٹرول بم پھینکے گئے، پتھراؤ کیا گیا، ڈنڈوں سے پولیس پارٹی پر حملہ کیا گیا، پرویز الہیٰ ہنگامہ آرائی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے عقبی دروازے سے فرار ہو گئے ، موقع پر موجود شرپسند عناصر کو گرفتار کیا گیا ہے. پرویز الہٰی کی ایما پر پولیس پر حملہ، جلاؤ گھیراؤ ،آگ سے جلانے کی کوشش کی گئی، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

دوسری طرف سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی جانب سے پولیس آپریشن کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے پرویز الہٰی نے قانونی ماہرین کی 7 رکنی ٹیم تشکیل دے دی جو عدالت سے رجوع کرے گی، 7 رکنی ٹیم میں ایڈوکیٹ سرمد غنی، عامر سعید، مظہر اقبال، طیب عثمان لیگل ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ پرویز الہٰی کی قانونی ٹیم میں عاصم چیمہ، صفدر بوسال اور نادر دگل بھی شامل ہیں۔ قانونی ٹیم کچھ دیر میں لاہور ہائیکورٹ میں درخواست جمع کرائے گی

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے

زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو

زمان پارک، اسلحہ ملا،شرپسند عناصر تھے،آئی جی سب دکھائینگے،وزیر داخلہ

اس بار تو پولیس نے آپ پر ڈکیتی کی دفعہ بھی لگا دی ہے

Comments are closed.