پاکستان میں موجود ویتنام کے سفیر کی اہلیہ اسلام آباد سے لاپتہ ہوگئی تھیں جن کو تلاش کر لیا گیا ہے
4 گھنٹوں میں اسلام آباد پولیس نے ویتنام کے سفیر کی اہلیہ ٹریس کرلی۔ سیف سٹی کیمروں اور سیلولر ٹیکنالوجی کی مدد سے 7 ٹیمیں اس پر کام کر رہی تھیں۔خاتون کو ان کے شوہر کے ہمراہ گھر روانہ کردیا گیا۔ سفیر کی اہلیہ ایف نائن پارک میں بیٹھی ہوئی تھی۔
قبل ازیں ویتنام کے سفیر نے پولیس ہیلپ لائن ون فائیو پر اہلیہ کے لاپتا ہونے کی اطلاع دی،ترجمان اسلام آباد پولیس نے ون فائیو پر ویتنام کے سفیر کی کال کی تصدیق کی ہے،ویتنام کے سفیر نے پولیس کو بتایا کہ اہلیہ دن گیارہ بجے واک کیلئے نکلی تھی اور کہا تھا کہ بیوٹی پارلر بھی جائیں گی،وہ ابھی تک گھر واپس نہیں پہنچی،اہلیہ جاتے ہوئے موبائل فون اور پرس بھی گھر چھوڑ گئی ہیں ،واقعہ ایف ایٹ میں پیش آیا ہے،پولیس کے مطابق سفیر کی اہلیہ بیوٹی پارلر پہنچی ہی نہیں، خدشہ ہے کہ وہ کسی دوست کے گھر گئی ہوں گی.
ترجمان اسلام آباد کے مطابق پولیس نے شکایت ملنے پر سفیر کی اہلیہ کی تلاش شروع کردی تھی، پاکستان میں ویتنام کے سفیر کی اہلیہ کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات پر پولیس کے اعلی حکام ویتنام کے سفیر کی اہلیہ کو تلاش کرنے کے لئے سرگرم ہو گئے تھے.








